منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت کے وفد کی السید الشیخ الیوسف السید الہاشم الرفاعی سے ملاقات
منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت کے صدر محمد جعفر صمدانی اور جنرل سیکرٹری ایم ایچ قریشی پر مشتمل دورکنی وفد نے مورخہ 10 مئی 2012ء کو کویت کے سابق وزیر، عظیم روحانی شخصیت اور سلسلہ الرفاعیہ کے سرپرست السید الشیخ الیوسف السید الہاشم الرفاعی سے ملاقات کی اور ان کی عیادت کی جو کچھ عرصہ سے بیک بون کی پرابلم کا شکار ہیں۔
الشیخ الرفاعی نے منہاج القرآن کے وفد کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور اپنی صحت اور علاج کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن والے میرے اپنے ہیں میں ان سے محبت کرتا ہوں۔ میں آپ کو دعوت دیتاہوں کہ آپ میرے دیوانیہ میں ہونے والی ماہانہ محفل میں لازمی شریک ہوا کریں۔ آپ کے ساتھ تاریخ، علم ، تحقیق، سیاست، عالم اسلام اور عالم اسلام کے مستقبل کے حوالہ سے گفتگو کر کے بہت اچھا محسوس ہوتا ہے۔ وفد نے رفاعی صاحب کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا دہشت گردی اور فتنہ خوارج کے خلاف لکھا گیا فتوی پیش کیا، جس پر انہوں نے بڑی خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ میں نے لندن میں شیخ الاسلام سے ملاقات کی تھی اور انہیں اس عظیم کارنامے پر مبارکباد بھی دی تھی۔ میں اس کا ضرور مطالعہ کروں گا اور اس کو اپنے عربی حلقوں میں موثر شناسائی کے لئے کاوش کروں گا۔
منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کے وفد نے الشیخ الہاشم الرفاعی کو بتایا کہ آپ اکثر اس خواہش کااظہار کرتے ہیں کہ پاکستان اور پاکستان کی عوام کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی بہت ضرورت ہے اب وہ نومبر میں پاکستان آرہے ہیں۔اس خبر کو سننے کے بعد انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔
رپورٹ:محمد جعفر صمدانی
تبصرہ