منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کونسل کویت کے وفد کی جرمنی کے سفیر سے ملاقات
منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کونسل کویت کے صدر محمد جعفر صمدانی اور جنرل سیکرٹری ایم ایچ قریشی نے مورخہ 17 مئی 2012ء کو دولۃ الکویت میں تعینات جرمنی کے سفیر فرانک ایم مان سے جرمن سفارتخانہ میں ملاقات کی۔
ملاقات میں مسٹر فرانک نے گہری دلچسپی ظاہر کی اور مختلف امو ربرائے امن عالم کے بارے میں گفتگو کی۔ دوران گفتگو انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی طرف سے دہشت گردی اور فتنہ خوارج کے خلاف دیئے جانے والے فتوی کی یورپ اور جرمنی میں پذیرائی اورمجموعی تاثر کی بات کی۔ جرمنی کے سفیر مسٹر فرانک ایم مان نے کہا کہ میں نے انٹرنیشنل میڈیا میں ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے بارے میں سنا اور پڑھا ہے واقعی انہوں نے اسلام کی اصل تصویر دنیا کے سامنے رکھی ہے۔ جنرل سیکرٹری MPIC ایم ایچ قریشی نے جرمنی کے سفیر کو منہاج القرآن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور تعارف کرایا۔ وفد نے جرمن سفیر کو شیخ الاسلام کا دہشت گردی کے خلاف دیا جانے والا فتویٰ پیش کیا جس پر انہو ں نے خوشی کا اظہار کیا اور اسے اپنے ملکی اعلیٰ حلقوں تک متعارت کرانے کا وعدہ کیا۔
رپورٹ: محمد جعفر صمدانی
تبصرہ