کویت سے وفد کی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ساتھ عمرہ ادائیگی

منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے وفد نے دسمبر 2016 کے آخری عشرہ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، صدر سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی معیت میں عمرہ کی سعادت حاصل کی۔ اس وفد میں منیر احمد گجر (بمعہ فیملی)، کاشف علی (بمعہ فیملی)، سید لقمان شاہ صوفی نذیر ، صوفی کبیر، انور شاہد، چوہدری طفیل رسول، حافظ ملک جمال، حافظ نواز دیوڑا اور چوہدری قاسم منیر قادری شامل تھے۔

عمرہ میں قیام کے دوران چوہدری منیر احمد گجر اور کاشف علی نے شیخ الاسلام کو خصوصی عشائیہ پیش کیا۔ عشائیہ کے موقع پر شیخ الاسلام نے کویت میں فلاحی و رفاعی کاموں اور امن کی بحالی کیلئے اپنی مسلسل جدوجہد جاری رکھنے پر محمد ارشد تبسم کے توسط سے منہاج القرن انٹرنیشنل کویت کے چند کارکنان کو اپنے ہاتھوں سے تحائف بھی دئیے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے صدر و جنرل سیکرٹری حاجی عبدالرشید اور احمد حسین چوہدری نے شیخ الاسلام سے ملاقات کی۔ جس میں انہوں نے منہاج القرن انٹرنیشنل کویت کے پلیٹ فارم سے امن، بھائی چارہ، اخوت، بیداری شعور اور منہاج فلاحی کاموں کو مزید فعال کرنے کا اعادہ کیا۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے عمرہ کی ادائیگی میں عالم اسلام کی ترقی، ملک پاکستان کی خوشحالی، سلامتی اور قیام امن و ترقی کیلئے خصوصی دعائیں بھی فرمائی۔ عمرہ قیام کے آخری روز شیخ الاسلام نے اپنے ساتھ عمرہ کرنے والے وفد کو اپنی محبتوں، نصیحتوں اور دعاؤں کے ساتھ نوازا۔ اس موقع پر آپ نے عمرہ کی ادائیگی پر تمام احباب کو مبارکباد دی اور دنیا بھر میں اپنے تمام کارکنان کو سلام بھی بھیجا۔

رپورٹ: چوہدری محمد ارشد تبسم۔ کویت

تبصرہ

Top