منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت اعلیٰ سطحی وفد کا پاکستان انگلش سکول، حولی، کویت کا دورہ

MQI delegation visits school in kuwait

منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت و پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کے اعلیٰ سطحی وفد نے صدر حاجی عبدالرشید کی قیادت میں پاکستان انگلش سکول، حولی، کویت کا دورہ کیا۔ حاجی عبدالرشید اور وفد کا پرنسپل میڈم طلعت اور وائس پرنسپل مسٹر سہیل یوسف نے سٹاف کے ہمراہ پرتپاک استقبال کیا۔ کانفرنس ہال میں سکول بھر کے طلبہ و طالبات نے نہایت گرمجوشی سے سفیرِ امن کے نمائندگان کو خوش آمدید کہا۔ تلاوت کلام پاک کے بعد پرنسپل صاحبہ نے منہاج القرآن اور شیخ الاسلام کا مختصر تعارف پیش کیا۔ منیر احمد قادری نے شیخ الاسلام کی تصانیف بالخصوص قرآنی انسائیکلوپیڈیا کا تعارف کروایا۔

MQI delegation visits school in kuwait

MQI delegation visits school in kuwait

بعدازاں پروجیکٹر پر بزبان شیخ الاسلام قرآنی انسائیکلوپیڈیا کا انگلش میں تعارفی ویڈیو کلپ چلایا گیا، یہ ویڈیو کلپ سنتے ہوئے پرنسپل، سٹاف اور طلبہ و طالبات پہ وارفتگی کا عالم دیدنی تھا، نہایت انہماک سے پورا تعارفی کلپ سنا گیا۔

پرنسپل، وائس پرنسپل و سکول لائبریری کے لئے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت حاجی عبدالرشید اور وفد نےقرآنی انسائیکلوپیڈیا کے سیٹ پرنسپل، وائس پرنسپل و لائبریری انچارج کو پیش کیے گئے۔ حاجی عبدالرشید نے تمام طلبہ وطالبات، سٹاف و پرنسپل صاحبہ کا شکریہ ادا کیا۔

دوران سکول وزٹ لائبریری انچارج مسٹر ھیشم (مصری) کو شیخ الاسلام کی عربی و انگلش کتب کا تعارف کرایا۔ بعد ازا‌ں پرنسپل میڈم طلعت صاحبہ نے حاجی عبدالرشید اور وفد کا شکریہ ادا کیا اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت سے التماس کیا کہ ہر نئے پروگرام سے ہمیں آگاہ رکھا جائے، کیونکہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور منہاج القرآن ہی وہ واحد جماعت ہے جو عصر حاضر کے تقاضوں کے عین مطابق طلباء کی فکری تربیت کر سکتی ہے۔

رپورٹ: چوہدری محمد ارشد تبسم (کویت)

MQI delegation visits school in kuwait

MQI delegation visits school in kuwait

MQI delegation visits school in kuwait

MQI delegation visits school in kuwait

MQI delegation visits school in kuwait

تبصرہ

Top