ترکی کی صدارتی لائیبریری میں دستور مدینہ کتاب کو بھجواؤں گی: ترکی سفیر

مورخہ: 07 اگست 2023ء

دنیا کا سب سے پہلا تحریری آئین ریاست مدینہ کا تھا، انجنئیر آصف کمال

Engr Asif Kamal met with Turkish Ambassador Ms. Tuba Noor Sonams

پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کے سیکرٹری جنرل انجنئیر آصف کمال نے کویت میں موجود سفارتخانہ ترکی کی سفیر محترمہ طوبی نور سونمز سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں انجنئیر آصف کمال نے محترمہ طوبی نور سونمز کو دستور المدینہ منورہ کتاب کا تحفہ پیش کیا جس میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے تاریخ انسانی سے یہ ثابت کیا ہے کہ دستور مدینہ یعنی میثاق مدینہ کو صرف دنیا کا پہلا تحریری آئین ہونے کے امتیازی حیثیت حاصل نہیں بلکہ یہ نفس مضمون کے اعتبار سے بھی اعلی دستوری و آئینی خصوصیات کا مرقع ہے اگر امریکی برطانوی اور یورپی دساتیر کے ساتھ تقابلی جائزہ لیا جائے تو یہ بات سامنے آتی ہے کہ میثاق مدینہ میں ان بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا گیا ہے جن کے لیے جدید مہذب دنیا نے بہت بعد میں ارتقائی مراحل طے کیے ہیں۔

کویت کے معروف پبلشر دارالضیاء نے اس کتاب کو شائع کرکے عربی لغہ کے جاننے والوں کو ایک بہت بڑا تحفہ دیا ہے۔ ترکی کی سفیر نے پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس کتاب کو ترکی کی صدارتی لائیبریری میں بھجوائیں گی کیونکہ دستور مدینہ کے موضوع پر یہ ایک منفرد اور لاجواب کتاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کو ایسی کتب کے ساتھ تعلق مضبوط کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ وہ تاریخی حوالے سے یہ جان سکیں کہ اسلام نے بہت پہلے رنگ ونسل جنس زبان یا مذہب کی تمیز کے بغیر بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنایا۔

تبصرہ

Top