اجتماعی قربانی کی تیاریاں مکمل

گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت پورے ملک میں اجتماعی قربانی کیلئے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں۔ مرکزی قربان گاہ کی تیاری اور جانوروں کی خریداری کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ پاکستان بھر میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ہونے والی اجتماعی قربانی کے ساتھ ساتھ مرکزی قربان گاہ پر ایک ہزار (1000) سے زائد گائیں اور سینکڑوں بکرے، دنبے اور چھترے ذبح کئے جائیں گے۔ عید کے اس پرمسرت موقع پر غریب اور نادار لوگوں میں گوشت بھی تقسیم کیا جائے گا۔

تحریک منہاج القرآن کے ہزاروں کارکنان فلاحی و تعلیمی منصوبہ جات کیلئے عید الاضحی کے موقع پرگھر گھر کھالیں اکھٹی کرنے نکلیں گے۔ امسال کھالوں کا ہدف دو لاکھ رکھا گیا ہے، ہدف کو حاصل کرنے کیلئے عید کے تینوں روز کھالوں کے جمع کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ لاہور میں کھالیں اکھٹی کرنے کیلئے 300 کیمپ لگائے جائیں گے۔

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت فلاحی و تعلیمی منصوبہ جات کیلئے کھالوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد جمع کرنے کی پلاننگ کی گئی ہے۔ جس کی آمدنی پاکستان کے مختلف شہروں میں یتیم اور بے سہار ا بچے، بچیوں کی رہائش اور کفالت کے لیے زیر تعمیر فلاحی منصوبہ جات پر خرچ کی جائے گی۔ قربانی کرنے والے احباب سے اپیل کی ہے کہ وہ ان فلاحی منصوبہ جات کی تکمیل کیلئے کھالیں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کو دیں۔

تبصرہ

Top