منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ضیافت میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

عالمی میلاد کانفرنس میں صرف لاہور شہر سے ہزاروں کی تعداد میں خواتین شرکت کریں گی
محافل میلاد کا انعقاد کر کے دنیا کو امن و سلامتی، محبت، برداشت اور احترام انسانیت کا پیغام دیں

منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر راضیہ نوید نے کہا ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے میلاد کی دھوم مچانا ہر امتی کی اولین ترجیح ہونی چاہیے، کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات سے محبت تعلیمات مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عمل کرنے کی تحریک دیتی ہے۔ ربیع الاول کے مبارک مہینے کی خوشیوں کے آگے ہماری ذاتی اور اجتماعی خوشیاں ہیچ ہیں۔ منہاج القرآن ویمن لیگ اور پوری مسلم امہ دنیا بھر میں محافل میلاد کا انعقاد کر کے دنیا کو امن و سلامتی، محبت، برداشت اور احترام انسانیت کا پیغام دیں۔ وہ مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پاکستان عوامی تحریک شعبہ خواتین کے تحت منعقدہ ضیافت میلاد کی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں، اس موقع پر گلشن ارشاد، نورید فاطمہ، افنان بابر اور دیگر خواتین بھی موجود تھیں، منہاج نعت کونسل کی بچیوں نے دف پر حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد کے حوالے سے نعت پڑھی تو فضا غلام ہیں غلام رسول کے غلام ہیں اور مرحبا مرحبا آمد مصطفیٰ مرحبا کے مقدس نعروں سے گونج اٹھی، راضیہ نوید نے اپنے خطاب میں کہا کہ 3 جنوری 11 اور 12 ربیع الاول کی شب مینار پاکستان کے وسیع سبزہ زار پر ہونے والی 31ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس میں صرف لاہور شہر سے ہزاروں کی تعداد میں خواتین شرکت کریں گی، میلاد کانفرنس کا انعقاد حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات اقدس سے تعلق حبی و عشقی کو مضبوط کرنے کیلئے بہت ضروری ہے۔ امسال مینار پاکستان میں ہونے والی عالمی میلاد کانفرنس میں صرف لاہور کی خواتین شرکت کریں گی اور ملک بھر میں سینکڑوں مقامات پر ہونے والے اجتماعات میلاد میں بھی ہر جگہ خواتین ہزاروں کی تعداد میں شرکت کریں گی۔

تبصرہ

Top