محفل شب برات، روحانی اجتماع 2015

مورخہ: 02 جون 2015ء

توبہ و استغفار اور گناہوں کی معافی مانگنا اللہ تعالیٰ کے ہاں پسندیدہ دعائیں ہیں: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمدطاہرالقادری

Mehfil e Shab e Barat by Minhaj-ul-Quran Secretariat

تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام 14 شعبان المعظم کی رات ’’شب برات‘‘ کا روحانی اجتماع مورخہ 2 جون 2015ء کو تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون لاہور میں ہوا، جس سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی خطاب کیا۔ روحانی اجتماع میں ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی، راجا زاہد محمود، ناظم سیکرٹریٹ جواد حامد، ڈائریکٹر میڈیا نوراللہ، سید مشرف شاہ، میر آصف اکبر، ظل حسن، بشیر خان لودھی، مرکزی قائدین و عہدیداران اور مہمان علماء و مشائخ سٹیج پر موجود تھے۔

روحانی اجتماع میں لاہور اور گردو نواح سے عوام کی بڑی تعداد نے مذہبی جوش و خروش سے شرکت کی۔ خواتین کے ساتھ بچوں کے لیے پنڈال میں الگ حصہ مختص کیا گیا تھا۔ ملکی حالات کے پیش نظر منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کے گرد سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے۔

شب برات کے روحانی اجتماع کا آغاز نماز عشاء کے بعد تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ بعد ازاں مشہور و معروف نعت خواں حضرات نے بارگاہ رسالتمآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گلہائے عقیدت پیش کیے، جس پر شرکاء جھوم جھوم کر اپنے جذبات کا اظہار کرتے رہے۔

Mehfil e Shab e Barat by Minhaj-ul-Quran Secretariat

شب برات کے روحانی اجتماع سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ شعبان کی 15 ویں رات کو ’’شب برات‘‘ کہا جاتا ہے۔ ’’شب ‘‘کے معنی رات اور ’’برات ‘‘کے معنی چھٹکارے کے ہیں، اس بابرکت رات اللہ رب العزت قبیلہ بنی قلب کی بکریوں کی بالوں کی تعداد سے زیادہ گناہ گاروں کی بخشش فرماتا ہے۔ شعبان کی 15 ویں رات بخشش اور مغفرت کی رات ہے۔ ہماری دعائیں اس لیے قبول نہیں ہوتیں کہ ہم اللہ تعالیٰ کی نافرمانی سے باز نہیں آتے، دعا ایک اہم عبادت ہے اور اس کے علاوہ کوئی شے تقدیر کو بدل نہیں سکتی۔ شعبان کی 15 ویں رات کو خاص طور پر اللہ کی رحمت بندوں کی دعا کی منتظر رہتی ہے کہ کب بندہ دعا کرے اور اللہ کی رحمت برس جائے۔ توبہ و استغفار اور گناہوں کی معافی مانگنا اللہ تعالیٰ کے ہاں پسندیدہ دعائیں ہیں، جس شخص کو اللہ تعالیٰ کے حضور دعا مانگنے کی توفیق نصیب ہو جائے اس پر اللہ کی رحمت و فضل کے دروازے کھل جاتے ہیں۔ اگر مشکل وقت میں دعاؤں کی قبولیت چاہتے ہو تو خوشحالی کے وقت میں اللہ سے دعا مانگتے رہو۔ صلہ رحمی، رزق حلال، رشتوں کا احترام دعاؤں کی قبولیت میں معاون ہے۔ دل کو محبت الٰہی اور محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے معمور کرنے کی جدوجہد ہر مسلمان کی اولین ترجیح ہونا چاہیے۔ محبت کے راستے پر چلنے کی ابتداء توبہ سے ہوتی ہے سابقہ گناہوں کا اعتراف کر کے گریہ و زاری اور ندامت و شرمندگی سے اللہ سے معافی مانگنا اور گناہوں سے ہمیشہ کیلئے ’’برات‘‘ کرنا توبہ ہے۔ اللہ کے ہاں مسلمانوں کا اعتراف گناہ توبہ کہلاتا ہے، نظر آنے والے گناہوں کا علاج نظر آنے والے اعمال سے کیا جاتا ہے۔ رات کی تاریکی میں مصلے سے دوستی لگا کر اللہ سے معافی مانگنا اور گریہ وزاری کرنا ہی برے اعمال سے چھٹکارے کی واحد سبیل ہیں۔

محفل کا اختتام دعائے خیر سے ہوا جس کے بعد شرکاء کے لیے سحری کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔

تبصرہ

Top