سیاست انسانیت کی بے لوث خدمت کا نام ہے، مصطفوی سیاست کا مرکز و محور اخوت و مواخات ہے: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

مورخہ: 12 مئی 2024ء

Dr Tahir ul Qadri Speech With Senior Quaideen MQi

تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سینئر راہنماؤں کے تربیتی اجلاس میں فلسفہ سیاست اور خدمت انسانیت کے موضوع پر اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیاست بڑے بڑے مناصب یا جاہ وحشم کے حصول کا نام نہیں بلکہ اپنے وطن سے غیر مشروط محبت اور انسانیت کی بے لوث خدمت کا نام ہے، مصطفوی سیاست کا مرکز و محور انسانیت کی بہبود اور مواخات ہے مصطفوی سیاست نے ہمیں بتایا کہ جن کے پاس کچھ نہیں انھیں اپنے وسائل اور خوشیوں میں شریک کریں، دکھی انسانیت کے دکھوں کا مداوا کریں۔

انھوں نے کہا کہ بین المذاہب رواداری کے فروغ، عدم برداشت اور انتہا پسندی کے خاتمے، جہالت کے اندھیروں کو ختم کرنے کے لیے مراکز علم اور روحانی پاکیزگی و بالیدگی کے لیے حلقات درود قائم کرنے کے لیے مقدور بھر کوشش کرنا سیاست کے دائرہ عمل سے باہر نہیں ہے، غریب اور یتیم بچی کی شادی یا ان کی تعلیم و تربیت اور کفالت کے لئے وسائل مہیا کرنا، کسی کےلیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا، بھوکے کو کھانا کھلانا، بیمار کی بیمار پرسی کرنا، بیداری شعور کے لیے وقت صرف کرنا، عزیز و اقارب کے ساتھ رشتہ محبت و مودت استوار رکھنا بھی سیاست ہے، سیاست تعمیری سرگرمیوں کے لیے تدبیر اور حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھنے کا نام ہے۔

انھوں نے کہا کہ سیاست کو دین سے جدا نہیں کیا جا سکتا، اور نہ ہی سیاست کے معانی کو کسی مخصوص دائرے میں محدود کیا جا سکتا ہے، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ حضور نبی اکرم صلی علیہ والہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اصحاب نے عبادات و معاملات ، حقوق اللہ اور حقوق العباد کو اور ریاست مدینہ کے انتظامی امور میں کبھی تفریق نہیں کی اور نہ ان امور کی انجام دہی کے لیے جدا جدا ٹیمیں تشکیل دیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ کے اصحاب فلاح انسانیت کے لئے بھی خدمات انجام دیتے، دفاعی جنگیں بھی لڑتے، مساجد کی تعمیر میں حصہ لیتے ، تعلیم و تربیت کے مراکز و حلقات درود و فکر قائم کرتے تھے، انھوں نے کہا کہ منہاج القرآن اور عوامی تحریک کے کارکنان والی ریاست مدینہ کی سیرت و سیاست کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنائیں اور اپنے وجود، دستیاب وسائل و وقت اور توانائی کو دوسروں کی بہتری اور فلاح و بہبود کے لئے بروئے کار لائیں اور اپنی اس خدمت کو اپنے لیے توشہ آخرت بنائیں۔

Dr Tahir ul Qadri Speech With Senior Quaideen MQi

تبصرہ

Top