کامیاب اجتماعی قربانی مہم پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کو مبارکباد دیتا ہوں

مورخہ: 21 جون 2024ء

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے لاکھوں خاندانوں تک قربانی کا گوشت پہنچایا: خرم نواز گنڈاپور
قربانی اسلامی تہذیب و ثقافت اور مساوات کا عظیم مظہر ہے: ناظم اعلیٰ

Khurram Nawaz Gandapur message for MWF on Qurbani 2024

ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ عیدالاضحی کے تینوں ایام میں اجتماعی قربانیوں کے ذریعے ہزاروں خاندانوں اور لاکھوں افراد تک قربانی کا گوشت پہنچانے اور شاندار انتظامات پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے جملہ منتظمین اور والنٹیئرز کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محروم طبقات کو عید الاضحی کی خوشیوں میں شریک کرنے کا نام قربانی ہے۔

ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے دنیا بھر میں آباد مسلمانوں کو فریضہ قربانی کی ادائیگی کے لئے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی صورت میں ایک ایسا بہترین پلیٹ فارم مہیا کیا ہے جو عرصہ 33 سال سے خدمات انجام دے رہا ہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام پاکستان سمیت بنگلہ دیش، صومالیہ، افریقہ، روہنگیا، فلسطین میں اجتماعی قربانیاں کی گئیں اور لاکھوں مستحقین تک قربانی کا گوشت پہنچایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں لاہور سمیت سینکڑوں مقامات پر اجتماعی قربانیاں کی گئی ہیں۔

خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ قربانی اسلامی تہذیب و ثقافت اور اخوت و مساوات کا عظیم الشان مظہر ہے۔ اس سال بھی جانور ذبح کرنے کے لئے جدید سلاٹر ہاؤس کی خدمات سے لے کر، تھرما پول ڈبوں میں ڈرائی آئس کے ساتھ مستحقین تک قربانی کا گوشت بروقت پہنچانے کے لئے سینکڑوں والینٹیئرز نے عیدالاضحی کے تینوں روز جوخدمات انجام دیں وہ قابل تحسین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رضاکاران نے پسماندہ علاقوں میں ڈور ٹو ڈور جا کر قربانی کا گوشت پہنچایا۔ دنیا بھر سے لوگ فریضہ قربانی کی ادائیگی کے لئے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پر اپنے غیر متزلزل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی پوری ٹیم نے اس اعتماد پر پورا اترنے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا کر اس فریضہ کو انجام دیا۔

تبصرہ

Top