منہاج القرآن علماء کونسل کے زیراہتمام تمام بڑے شہروں میں پیغام امام حسینؑ کانفرنسز شروع

منہاج القرآن علماء کونسل کے زیراہتمام تمام بڑے شہروں میں پیغام امام حسینؑ کانفرنسز شروع

لاہور(8 جولائی 2024) محرم الحرام میں منہاج القرآن علماء کونسل کے زیراہتمام یکم تا 10 محرم ”پیغام امام حسین علیہ السلام واتحاد امت کانفرنسز“ کا آغاز ہو گیا۔ لاہور سمیت ملک کے تمام بڑے شہروں میں یہ کانفرنسز منعقد کی جائیں گی جو 10 محرم تک جاری رہیں گی۔ 9 اور 10 محرم الحرام کی درمیانی شب مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پیغام امام حسینؑ کانفرنس منعقد ہو گی۔ جس میں تمام مکاتب فکر کے جید علمائے کرام، مشائخ عظام شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں معروف شعراء کرام منقبت حضرت امام حسین علیہ السلام پیش کریں گے۔

مرکزی صدر منہاج القرآن علما کونسل مفتی غلام اصغر صدیقی نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے مقدس مہینہ میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام وحدت، یگانگت، یکجہتی اور اخوت و بھائی چارے کا پیغام دیں تا کہ نواسہ رسول حضرت امام عالی مقام کی عظیم قربانی ایمانی و روحانی اعتبار سے فیض یاب ہوا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ محبت اہل بیت محبت رسول ﷺ اور محبت الہی کا ذریعہ ہے۔ اہل بیت اطہار کی فضیلت اور عظمت قرآن و حدیث کی نصوص سے ثابت ہے۔ اہل بیت اطہارسے محبت ہر مسلمان کے ایمان کا جزو ہے۔

تبصرہ

Top