منہاج القرآن انٹرنیشنل اور منہاج علماء کونسل کے زیراہتمام جامع شیخ الاسلام میں ”پیغام امام حسین علیہ السلام و اتحاد اُمت“ کانفرنس

Imam Hussain and ithad e Ummat Conference at Jamia Shaykh ul Islam 2024

منہاج القرآن انٹرنیشنل اور منہاج القرآن علماء کونسل کے زیراہتمام جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاون لاہور میں ”پیغام امام حسین علیہ السلام و اتحاد اُمت“ کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی دعوت پر جامع شیخ الاسلام میں منعقدہ پیغام امام حسین علیہ السلام کانفرنس میں شرکت کرنے پر علماء کرام کا شکریہ ادا کیا، انھوں نے کہا کہ تاریخ انسانی کا رخ بدل دینے والے واقعات کے بار بار تذکرہ کا مقصد ان سے سبق حاصل کرنا ہوتا ہے، واقعہ کربلا کا سبق یہ ہے کہ ظلم کے خلاف سر نہ جھکایا جائے اور بنائے دین کے خلاف ہونے والی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے انھوں نے کہا کہ الحمدللہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور ادارہ منہاج القرآن اس پرفتن دور میں حسینی فکر کا پرچار کر رہے ہیں، بنائے دین پر ہونے والے حملوں کا دنیا بھر میں فکری و نظریاتی سطح پر جواب دے کر نئی نسل کے ایمان و کردار کی حفاظت کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ طاقت ور کو اپنی طاقت کا بڑا زعم ہوتا ہے مگر غالب امن اور صبر کی طاقت آتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ جب طبیعت ظلم سے مفاہمت کر لے تو پھر واعظ بے اثر ہو جاتے ہیں سیدنا امام حسین علیہ السلام کے خطابات، ملفوظات و کلمات آج بھی پر تاثیر ہیں کیونکہ ان کے قول اور فعل میں یکسانیت تھی۔ ان کا ظاہر و باطن ایک تھا، انھوں نے کہا کہ حسینی فکر یہ ہے کہ قول و فعل کے تضادات ختم کیے جائیں اور ہمہ وقت قربانی کے جذبہ سے سرشار رہا جائے حق گوئی قربانی مانگتی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حضرت علامہ سید ضیاءاللہ شاہ بخاری امیر جمعیت اہلحدیث پاکستان نے کہ حب آل محمد ہم سب کے مابین قدر مشترک ہے، حضور نبی اکرمﷺ سیدنا امام حسن علیہ سلام، حضرت علی شیر خدا، فاطمہ الزاہراہ سلام اللہ علیہا، حضرت امام حسین علیہ سلام کا اہل بیت میں سے ہونا ایک ایسی حقیقت ہے جس کا کوئی مکتب اور مسلک انکار نہیں کر سکتا ان نفوس قدسیہ کی پاکیزگی و طہارت پر نص قرآنی موجود ہے، ہزارہا اصحاب رسول ہیں اور ہزارہا صحابیات ہیں کسی نے اہل بیت کا کسی سے موازنہ نہیں کیا اور نہ ہی ان نفوس قدسیہ کا کسی سے موازنہ کیا جا سکتاہے اور نہ اہل بیت کو کسی کے ساتھ تولہ جا سکتا ہے، پھر سیدنا امام حسین علیہ سلام کا یزید سے موازنہ کیسے کیا جا سکتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام کی محبت سے اللہ کی محبت ملتی ہے حسین علیہ السلام کی محبت کے صدقے سے اللہ دین و دنیا کی نعمتوں سے جھولی بھر دیتا ہے، رب کا محبوب بننا ہے تو حسین علیہ سلام کے محب بن جاؤ، مجھے منہاج القرآن سے اسی لئے محبت ہے کہ یہاں اہل بیت کی محبت کو عام کیا جارہا ہے۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن لاہور میں منعقدہ پیغام امام حسین علیہ السلام و اتحاد امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فیاض احمد رانجھا نے کہا کہ شہادت امام حسین علیہ السلام کی قبولیت کا یہ عالم ہے کہ شہادت کا یہ غم جس طرح 61 ہجری میں آل رسول سے محبت کرنے والوں نے محسوس کیا تھا ساڑھے 14 سو سال کے بعد بھی امت اس غم کو آج بھی اسی طرح محسوس کرتی ہے، امام حسین علیہ السلام کی سیرت پر عمل کرنا حب حسین علیہ السلام کے اظہار کا بہترین طریقہ ہے

انھوں نے کہا کہ حضور نبی اکرم صلی علیہ والہ وسلم نے فرمایا درود پاک پڑھنے والے کوئی اور اضافی عبادت نہ بھی کریں تو اسی ایک عمل کی وجہ سے ان کی بخشش ہو جائے گی،درود پاک میں آل رسول پر سلام بھیجا جاتا ہے، انھوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو مبارک باد دیتا ہوں کہ انھوں نے گوشہ درود کے نام سے درود و سلام کا ایک ایسا مرکز قائم کیا جہاں 24 گھنٹے آقائے دو جہاں کی بارگاہ میں درود پیش کیا جاتا ہے، درود پاک کی سب سے بڑی فضیلت یہ ہے کہ یہ اللہ تعالیٰ کی بھی سنت ہے اور نبی کریم کی بھی سنت ہے۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حضرت پیرزادہ سید علی حسنین شاہ گیلانی نے کہا کہ امامِ حسین علیہ السلام نے جس درسگاہ سے کسب علم و فیض کیا وہاں پڑھنے کے لئے وقت نہیں بلکہ نگاہ مصطفیٰ چاہئیے، امام حسین علیہ السلام کی تربیت اس نانا نے کی جسے طائف کی وادی میں پتھر مارے جائیں اور فرشتے آ کر پوچھیں کہ حکم ہو تو انھیں پٹخ دیں تو جواب دیا گیا کہ میں عذاب دینے نہیں انھیں عذاب سے بچانے کے لیے آیا ہوں، اس سے بڑا صبر اور امن کا پیغام اور کوئی نہیں ہو سکتا سیدنا امام حسین علیہ السلام نے بھی اسی تربیت کا آخر دم تک دم بھرا،امام حسین علیہ السلام یزیدی سپاہ سے جنگ کرنے نہیں بلکہ مصطفوی دین کے احیاء کےلیے کوفہ گئے، فساد والے یزید والے ہوتے ہیں امن والے حسین والے ہوتے ہیں۔

تقریب میں حافظ کاظم رضا نقوی خطیب اعلیٰ جامع مسجد الحسین بحریہ ٹاؤن لاہور، مفتی غلام اصغر صدیقی، علامہ مفتی امداد اللہ قادری، راجہ زاہد محمود، نور اللہ صدیقی، محمد جواد حامد، علامہ اشفاق چشتی، سہیل احمد رضا، شکیل طاہر، حفیظ الرحمن خان، سدرہ کرامت، اُم حبیبہ اسمٰعیل سمیت تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے مرکزی قائدین، گوشۂ درود کے گوشہ نشینان اور عامۃ الناس نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

پیغام امام حسینؓ کانفرنس میں بین الاقوامی شہرت یافتہ قراء حضرات اور نعت ثناء خوان مصطفی نے گلہائے عقیدت پیش کئے اور امام عالی مقام کی شان میں منقبت پیش کی۔

تبصرہ

Top