گورنر پنجاب نے پودا لگا کر منہاج یوتھ لیگ کی شجر کاری مہم کا آغاز کیا

مورخہ: 07 اگست 2024ء

ڈاکٹر طاہرالقادری مستند علمی شخصیت اور پاکستان کا فخر ہیں: سردار سلیم حیدر خان
گورنر پنجاب نے شہدائے ماڈل ٹاؤن کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی
خرم نواز گنڈاپور نے گورنر پنجاب کو عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی

Minhaj Youth Leauge Starts Plantation campaign

منہاج یوتھ لیگ کے زیراہتمام ماہ آزادی کی مناسبت سے ملک گیر شجر کاری مہم کا آغاز گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پودا لگا کر کیا۔ انہوں نے منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پودا لگایا۔ گورنر پنجاب نے سیکرٹریٹ آمد پر شہدائے ماڈل ٹاؤن کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

منہاج القرآن سیکرٹریٹ آمد پر گورنر پنجاب کا استقبال ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی صدر رانا وحید شہزاد، سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عمران یونس، بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، انجینئر رفیق نجم، جواد حامد، سردار عمر دراز خان، تاجر رہنما بابر بٹ، شہزاد رسول، حاجی اسحاق، عبد الحفیظ چوہدری و دیگر قائدین نے کیا۔ گورنر پنجاب کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بیرسٹر عامر حسن بھی تھے۔

اس موقع پر گورنر پنجاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں سر فہرست ہے۔ بڑے صنعتی ممالک کی پیدا کردہ آلودگی ہمیں متاثر کر رہی ہے اس حوالے سے عالمی فورمز پر آواز اٹھائی جاتی ہے، تاہم ماحولیاتی تبدیلیوں کے مضر اثرات سے بچنے کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگانا ہوں گے، جنگلات اگانا ہوں گے اور جنگلات کی حفاظت کرنا ہو گی۔

انہوں نے شجر کاری مہم شروع کرنے پر منہاج یوتھ لیگ کو مبارکباد دی اور انہیں بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ دیگر یوتھ تنظیمیں بھی شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، یہ 25 کروڑ عوام کی صحت اور ملک کے محفوظ مستقبل کا معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگلات کے غیر قانونی کٹاؤ کی روک تھام کے حوالے سے سرکاری انتظامات اور اقدامات کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ وہ ایک مستند علمی شخصیت اور پاکستان کا فخر ہیں۔ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید ان کے علم و مرتبہ کی معترف اور منہاج القرآن کی لائف ممبر تھیں، ہمارے جذبات بھی اپنی قیادت جیسے ہیں۔ مجھے منہاج القرآن آ کر بہت خوشی ہوئی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثا کو انصاف ملنا چاہئیے، انصاف میں تاخیر انصاف نہ دینا ہے۔ ناظم اعلیٰ منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور نے گورنر پنجاب کو 11 اور 12 ربیع الاول کی درمیانی شب مینار پاکستان پر ہونے والی عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔

گورنر پنجاب نے نماز مغرب گوشہ درود میں ادا کی اور قائدین سے ملاقات کی۔ منہاج یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد اور رجسٹرار ڈاکٹر خرم شہزاد نے بھی گورنر پنجاب سے ملاقات کی اور انہیں یونیورسٹی کے دورے کی دعوت دی۔

Minhaj Youth Leauge Starts Plantation campaign

Minhaj Youth Leauge Starts Plantation campaign

Minhaj Youth Leauge Starts Plantation campaign

Minhaj Youth Leauge Starts Plantation campaign

تبصرہ

Top