پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین کی تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے 44ویں یوم تاسیس پر مبارکباد

پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین کی تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے 44ویں یوم تاسیس پر مبارکباد

تحریک منہاج القرآن نے اپنے چار دہائیوں سے زائد عرصہ پر پھیلے ہوئے خدمت دین کے سفر میں جہاں دنیا بھر میں عشق مصطفی ﷺ کے الائو روشن کئے، وہاں اتحاد بین الامہ کے تحت اخوت و محبت کی مصطفوی تعلیمات کا احیا بھی کیا۔ ہجرت مدینہ کے بعد حضور نبی اکرم ﷺ نے مواخات کا جو تصور دیا، اس کے نتیجے میں اجنبی ایک دوسرے کے جانثار اور غمگسار بن گئے تھے۔

منہاج القرآن مواخات کے اس مصطفوی طریق کو اپنائے ہوئے ہے۔ 44ویں یوم تاسیس پر میں منہاج القرآن کی جملہ مرکزی قیادت، ذمہ داران، رفقائے کار، کارکنان اور وابستگان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں۔

تبصرہ

Top