پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی منہاج کالج برائے خواتین میں تربیتی نشست میں شرکت و گفتگو

Al-Tarbeyyah Session in MCW

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی منہاج کالج برائے خواتین میں تربیتی نشست میں شرکت و گفتگو

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل نے کہا کہ انتہا پسندانہ رویوں سے بچنے کے لیے انسانی زندگی میں اعتدال کی صفات کا ہونا ضروری ہے۔ اسلامی و اخلاقی اصولوں پر قائم رہتے ہوئے اپنے ذہن اور سوچ کے دریچوں کو کھلا رکھیں۔ نئے خیالات و رجحانات پر غور و فکر کرنے میں حرج نہیں، مگر انہیں اخلاقی، اسلامی پیمانوں پر ضرور پرکھیں۔

انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ نے ہمیشہ اعتدال کی قرآنی فکر اپنانے کی تعلیم دی، منہاج القرآن واحد دینی، اصلاحی، فلاحی تحریک ہے جس کے دروازے تمام مکتب فکر پر ہمیشہ کھلے رہے ہیں، ہم نے اپنے اصولوں پر قائم رہتے ہوئے سب کو خوش آمدید کہا ہے۔ جہالت لا علمی کو نہیں بلکہ ہٹ دھرمی پر منبی ضدی رویوں کو کہتے ہیں۔ جاہل وہ نہیں جس کے پاس علم نہیں بلکہ جاہل وہ شخص ہے جو سیکھنے اور اپنی اصلاح کرنے پر آمادہ نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اعتدال کے راستے پر چلنے والے نجات پاتے ہیں، اعتدال نیکی کا راستہ ہے اور نیکی انسان کو جنت کی طرف لے جاتی ہے، ضد ہٹ دھرمی، تنگ نظری، سخت دلی بدی کا راستہ ہے اور یہ بدی انسان کو دوزخ کی طرف لے جاتی ہے۔ اگر آپ اپنی شخصیت اور طبیعت کو اعتدال کے راستے پر چلانا چاہتے ہیں تو اپنی زندگی کو جھوٹ، غیبت، بہتان، نفرت سے پاک کرلیں۔

انہوں نے کہا کہ صوفیاء ہمیشہ اعتدال کے راستے پر چلتے ہیں، شائستگی اور شستگی ان کی شخصیات کا خاص وصف ہے۔ صوفیاء کرام بولنے، اٹھنے، بیٹھنے، چلنے پھرنے، کھانے پینے، سونے نیز ہر معاملہ میں اعتدال پر ہوتے ہیں۔ ضرورت کے مطابق بولنا اعتدال ہے، تلخ نوائی اور بسیار گوئی انسان کو گناہوں کی طرف لے جاتی ہے۔

تقریب میں پرنسپل منہاج گرلز کالج محمد آفتاب خان قادری، وائس پرنسپل ڈاکٹر حمیرا ناز، مرکزی نائب صدر منہاج القرآن ویمن لیگ سدرہ کرامت، اُم حبیبہ اسمعیل، ڈاکٹر جویریہ حسن، ڈاکٹر یاسمین ظفر، ڈاکٹر نور الزمان نوری سمیت اساتذہ کرام، طلبہ و منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ذمہ داران شریک ہوئیں۔

Al-Tarbeyyah Session in MCW

Al-Tarbeyyah Session in MCW

Al-Tarbeyyah Session in MCW

Al-Tarbeyyah Session in MCW

Al-Tarbeyyah Session in MCW

Al-Tarbeyyah Session in MCW

Al-Tarbeyyah Session in MCW

Al-Tarbeyyah Session in MCW

تبصرہ

Top