منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 32 شادیوں کی اجتماعی تقریب 14 مارچ کو ہوگی۔

جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے 32 شادیوں کی اجتماعی تقریب 14 مارچ 2010ء کو صبح 10:00 بجے منہاج پارک بالمقابل مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن 365۔ ایم ماڈل ٹاؤن لاہور میں منعقد ہوگی۔ یہ تقریب منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کے سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سرپرستی میں ہوگی جسکی صدارت صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن درانی کرینگے۔ یہ بات اجتماعی شادیوں 2010ء کے سیکرٹری اور منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کے سینئر نائب ناظم افتخار شاہ بخاری نے ایک اعلامیہ میں بتائی۔

منہاج ویلفیئرفاؤنڈیشن کی ایگزیکٹو کونسل کا ایک اجلاس ڈائر یکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ڈاکٹر شاہد محمود کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں 15 انتظامی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔ مرکزی کمیٹی کے نگران ڈاکٹر رحیق احمد عباسی ہونگے جبکہ عاقل ملک نائب سربراہ، افتخار شاہ بخاری سیکرٹری، سمیع الظفر نوشاہی ڈپٹی سیکرٹری، اور ساجد حمید مرکزی کمیٹی کے ممبر ہونگے جبکہ ذیلی کمیٹیوں کے سربراہان مرکزی کمیٹی کے ممبرز ہونگے جو کہ اجتماعی شادیوں سے متعلقہ جملہ معاملات کی نگرانی و رہنمائی کرینگے اور کمیٹیوں کی کار کردگی کو کوآرڈینیٹ کرینگے۔ تشہیر کمیٹی کے سر براہ اقبال نور اور حفیظ الرحمن خان سیکرٹری ہونگے جبکہ خریداری کمیٹی کے سربراہ میاں طاہر یعقوب، سیکرٹری یاسر خان اور احمد معین اس کے ممبر ہیں۔ پنڈال اور طعام کمیٹی کے سربراہ جواد حامد، ملک شمیم نائب سربراہ، ساجد حمید نائب سربراہ اور شہزاد رسول سیکرٹری ہونگے جو 2000 سے زائد مہمانوں کیلئے طعام کا اہتمام بھی کرینگے۔

اسٹیج ڈیکوریشن کمیٹی کے سربراہ افتخار بیگ ہونگے جبکہ سیکرٹری سید اخلاص اور ممبر شکیل رفیق ہونگے۔ استقبالیہ کمیٹی کے سربراہ میاں طاہر یعقوب، سیکرٹری افتخار بیگ اور ممبر احمد معین ہونگے۔ کمیٹی برائے خواتین کی سربراہ فاطمہ مشہدی اور سمیرا رفاقت سیکرٹری ہونگی۔  میڈیا کمیٹی کے سربراہ میاں زاہد اسلام سیکرٹری چوہدری عبدالحفیظ اور لطیف مدنی ممبر ہونگے۔ ریکارڈنگ کمیٹی شفیق الرحمن سعد سربراہ خرم خالد سیکرٹری ہونگے۔  انٹرنیٹ کمیٹی کے عبدالستار منہاجین سربراہ اور صابر حسین سیکرٹری ہونگے۔ فنڈ ریزنگ کمیٹی کے سربراہ شاہد لطیف جبکہ حفیظ الرحمن سیکرٹری ہونگے۔

پبلک ریلیشن کمیٹی کے عبدالحفیظ چودھری سربراہ، ساجد حمید سیکرٹری اور میاں افتخار ممبر ہونگے۔ سیکورٹی کمیٹی کے سربراہ ریاض احمد ہونگے۔ جہیز ڈسپلے کمیٹی سربراہ بلال مصطفوی جبکہ منصور بلال علوی سیکرٹری ہونگے۔ اسی طرھ پارکنگ و ٹرانسپورٹ کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر سلیم اعوان ہونگے۔

افتخار شاہ بخاری نے بتایا کہ شادیوں کی اجتماعی تقریب میں ملک بھر سے سیاسی، سماجی اور کاروباری تنظیموں کے نمائندگان اس میں شرکت کر ینگے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اب تک 452 شادیاں کرا چکی ہے، گذشتہ سال 2009ء میں 63 اجتماعی شادیاں کرانے کا فریضہ سرانجام دیا گیا ہے۔ گذشتہ سال مرکزی سطح پر 23، فیصل آباد میں 25، خانقاہ ڈوگراں میں 11، جبکہ 4 شادیاں سیالکوٹ میں منعقد ہوئیں۔

تبصرہ

Top