تحریک منہاج القرآن چوک اعظم (لیہ) کے زیراہتمام محفل میلاد اور قائد ڈے کی تقریب

تحریک منہاج القرآن چوک اعظم لیہ کے زیراہتمام 26 فروری 2012ء کو جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کا مشترکہ پروگرام منعقد ہوا۔ جس میں علامہ ثناء اللہ باروی اور خضر حیات نے خصوصی خطاب کیا۔

پروگرام میں اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی، جن میں خواتین سمیت ہر عمر کے لوگ شامل تھے۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد نعت خوانی کا سلسلہ شروع ہوا۔ نعت خواں حضرات نے اپنے مخصوص انداز میں نعت خوانی کر کے سامعین کے دل موہ لیے۔ جبکہ بچوں نے دف کے ساتھ کلام پیش کیا۔

پروگرام میں علامہ ثناء اللہ باروی اور خضر حیات نے خصوصی خطاب کیا۔ دونوں نے رفعت ذکر مصطفیٰ اور میلاد کے حوالے سے گفتگو کی۔ ان کا کہنا تھا کہ میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وہ نعمت ہے، جس کے صدقے دنیا کی تمام نعمتیں ملی ہیں، کائنات کا ہر ذرہ ذکر مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں مصروف ہے، جو رفعت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا بیّـن ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا میلاد منانا سنت الٰہی ہے۔ تحریک منہاج القرآن اس کام کو مشن سمجھ کر مکمل کر رہی ہے۔ منہاج القرآن نے فروغ عشق مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذریعے نگر نگر اور قریہ قریہ میں میلاد مصطفیٰ کا پیغام عام کر رہی ہے۔

پروگرام میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 61 ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ اس موقع پر شرکاء نے انتہائی جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔ شیخ الاسلام کی سالگرہ کی مناسبت سے پروگرام میں تحریکی ترانے اور خصوصی کلام بھی پیش کیے گئے۔ آخر میں تمام شرکاء کے لیے کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

تبصرہ

Top