چوک اعظم لیہ میں منہاج ٹی وی کی کیبل نشریات شروع

مورخہ: 05 مارچ 2012ء

تحریک منہاج القرآن کے منہاج ٹی وی نے انٹرنیٹ سے اپنی نشریات کا آغاز کر دیا ہے۔ جس کے بعد ملک کے بعض شہروں اور حصوں میں اسے کیبل نیٹ ورک کے ذریعے بھی پیش کیا جا رہا ہے۔ چوک اعظم لیہ میں منہاج ٹی وی کی نشریات بذریعہ کیبل نیٹ ورک کا آغاز ہو چکا ہے۔ اس سلسلہ میں لیہ چوک اعظم میں مقامی کیبل نیٹ ورک کلاسک کیبل چینل نے منہاج ٹی وی کو ٹیون کیا ہے۔ جس پر چوک اعظم میں کیبل نیٹ ورک کے ذریعے منہاج ٹی وی کی نشریات دکھائی جا رہی ہے۔ ان دنوں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا دورہ انڈیا کے خطابات منہاج ٹی وی سے براہ راست پیش کیے جا رہے ہیں، جو لوگوں میں کیبل نیٹ ورک کے ذریعے بہت مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔ چوک اعظم میں ہزاروں ناظرین کیبل نیٹ ورک سے منہاج ٹی وی کو دیکھ رہے ہیں۔کیبل نیٹ ورک پر منہاج ٹی وی کی نشریات 24 گھنٹے چلتی ہیں۔ اور اب چوک اعظم میں یہ کیبل چینل مقبول ترین چینل بن چکا ہے۔

اس سلسلہ میں صدر تحریک منہاج القرآن چوبارہ چودھری خضر حیات، ناظم چوبارہ حاجی محمد شوکت، صدر یوتھ لیگ محمد شاہد آرائیں اور ناظم دعوت ثناء اللہ باروی نے خصوصی کاوش کی ہے۔منہاج ٹی وی ملک کے دیگر شہروں میں کیبل نیٹ ورک کے ذریعے پیش کیا جا رہا ہے۔


View Larger Map

تبصرہ

Top