لیہ: 5 روزہ دروس عرفان القرآن کی چوتھی نشست

مورخہ: 10 جون 2017ء

تحریک منہاج القرآن لیہ کے زیراہتمام 5 روزہ درس عرفان القرآن کے سلسلہ وار پروگرام کا چوتھا پروگرام مؤرخہ 10 جون 2017 کو منعقد ہوا۔ جس میں علامہ سید فرحت حسین شاہ نے خصوصی خطاب کیا۔ نماز فجر کے بعد منعقدہ درس عرفان القرآن میں مرد وخواتین کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔

علامہ سید فرحت حسین شاہ نے دروس عرفان القرآن کی چوتھی نشست میں ’’اسلام اور امن عالم‘‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام ایک امن وسلامتی والا دین ہے، جو نہ صرف انسانوں بلکہ حیوانوں کے ساتھ بھی نرمی کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ اس عظیم دین کا حسن دیکھئے کہ اسلام ’’سلامتی‘‘ اور ایمان ’’امن‘‘ سے عبارت ہے اور اس کا نام ہی ہمیں امن و سلامتی اور احترام انسانیت کا درس دینے کیلئے واضح اشارہ ہے۔ اسلام نے انسانی زندگی کی حرمت کو اتنی اہمیت دی ہے کہ ایک شخص کے قتل کو پوری انسانیت کے قتل کے مترادف قرار دیا ہے، اور اگر کسی مسلمان ملک میں غیر مسلم اقلیت آباد ہو تو اس کی جان ومال اور عزت وآبرو کے تحفظ کا پورا لحاظ رکھا گیا ہے اور انہیں اپنی نجی زندگی میں اپنے مذہب پر چلنے کی آزادی دی گئی ہے۔

 پروگرام میں تحریک منہاج القرآن لیہ، منہاج القرآن یوتھ لیگ کے نوجوانوں مقامی عہدیداران سید سجاد شاہ گیلانی، چودھری قمر عباس دھول، خضر عباس دھول، شبیر بھٹی، حسنین رضا، ساجد عباس مٹوا، مہر مختیار احمد، طالب سہارن، شیخ طاہر سلمان، اسد شاہ، کوڑو خان باروی، محمد زبیر، محمد فیصل، منان حمید، زاہد منظور، نواز قادری، عمران مدنی، عمران خان میرانی اور ویمن لیگ نےپروگرام کو کامیاب کرنے کےلیے بھرپور محنت کی۔

پروگرام کے آخر پر ملک و قوم کی سلامتی کیلئےخصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

Top