چوک اعظم، لیہ: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا ”عظمت مصطفٰی ﷺ شانِ اہل بیت و صحابہ کرامؓ کانفرنس“ سے خطاب

Dr Hassan Qadri addressing Azmat e Mustafa Conference in Chowk Azam Layyah

تحریک منہاج القرآن لیہ اور مظہری میلاد کمیٹی چوک اعظم لیہ کے زیراہتمام منعقدہ ”عظمت مصطفٰی ﷺ اور شانِ اہل بیت و صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کانفرنس“ سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ افسوس ہمارا معاشرہ اخلاق محمدی ﷺ سے دور ہو چکا ہے۔ منہاج القرآن معاشرے میں اخلاقی قدروں کی بحالی اور فروغ کیلئے اپنا کردار اداکر رہی ہے۔ رشتوں کے تقدس کو بحال کرنا ہے تو اخلاق مصطفوی کو اپنانا ہو گا۔ نبی کریم ﷺ کی تعلیمات پر عمل سے ہی حقیقی مصطفوی معاشرہ کا قیام ممکن ہوگا۔

کانفرنس میں پیر محمد اشرف مظہری آستانہ عالیہ پپلاں شریف میانوالی، پیر سید حسام الدین حسام گیلانی گولڑہ شریف، پیر سید سہیل حسن گیلانی، پیر سید ثناء اللہ گیلانی پیر چھتر شریف، پیر سید غوث شاہ گیلانی، پیر سید ساجد شاہ گیلانی، پیر سید اللہ بخش شاہ صاحب کاظمی، پیر سید غلام مجتبیٰ شاہ کاظمی آستانہ عالیہ سید خیر محمد شاہ اور محمد وسیم مظہری میلاد کمیٹی نے شرکت کی۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ دنیا میں سب سے بڑھ کر محبت اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی محبت ہے اور اس محبت کا تقاضا یہ ہے کہ رسول اللہ ﷺ کی تعلیمات و اتباع میں فنا ہو جاؤ، آپﷺ کی منشاء، رضا حکم اور خوشی کے مطابق زندگی گزارو، یعنی اپنا طرزِ حیات وہ رکھیں جو نبی اکرم ﷺ کا طرزِ حیات تھا، تاجدار کائنات ﷺ کی سیرت، چاہت، رغبت اور اسوہ کو اپنا طرز عمل بنائیں اور اپنی آنے والی نسلوں کو اس کی ترغیب دیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی زندگیوں میں صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی زندگیوں کا رنگ چڑھانا ہونا ہوگا اور جس طرح وہ تاجدارِ کائنات ﷺ سے محبت کرتے تھے ہمیں ان کی راہ اپنانا ہوگی، صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کا یہ افتخار تھا کہ حالات کی سنگینی، آراء کا اختلاف اور ظاہری حالت اطاعتِ رسول ﷺ کو عملی جامہ پہنانے میں کبھی اُن کی راہ کی رکاوٹ نہ بنتی۔ اطاعتِ و اتباعِ رسول ﷺ کا یہی جذبہ ہی صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی زندگیوں کی کامیابی کا راز تھا، اسی کو وہ اپنی زندگیوں میں عقیدہ اور ایمان کی حد تک اختیار کیے ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ تاجدارِ کائنات ﷺ کی محبت کے حصول کا بہترین ذریعہ ان کی اہل بیت علیہم السلام کی محبتِ ہے۔ آقا ﷺ نے اپنے اہلِ بیت سے محبت و مودت کی حد درجہ تلقین فرمائی۔ اپنے بچوں میں بچپن سے محبت اہل بیت شامل کریں تاکہ پھر ساری عمر یہ محبت ایمان کا حصہ بن کر ان کے دلوں میں رہے کیونکہ محبت اہل بیت علیہم السلام حقیقت میں محبت مصطفیﷺ ہے۔ اہل بیت کی محبت، عترت و ذریت پاک کی محبت بالخصوص حسنین کریمین علیہما السلام کی محبت نہ صرف ہمارے ایمان کا حصہ ہے بلکہ عینِ ایمان ہے۔

کانفرس میں نائب ناظم اعلیٰ جنوبی پنجاب سردار شاکر خان مزاری، صدر عوامی تحریک جنوبی پنجاب میاں نور احمد سہو، راشد مصطفوی، نشاط احمد باجوہ ایڈووکیٹ، حاجی محمد منشاء، چوہدری قمر عباس دھول، محمد نواز قادری، علامہ محمد وقاص شاہد، چوہدری خضر حیات، حسنین رضا، مہر سعید قادری، محمد اکبر قادری، محمد شہباز، شوکت علی مغل، تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے قائدین و کارکنان اور عاشقان رسول نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

کانفرنس کے اختتام پر چیئرمین سپریم کونسل نے تنظیمی امور میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ذمہ داران و کارکنان کو اعزازی سرٹیفکیٹس دیئے۔

MQI Chowk Azam Layyah Organized Azmat e Mustafa Conference

تبصرہ

Top