سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج سسٹرز یورپ کے زیراہتمام بارسلونا میں منعقدہ 3 روزہ ’’التربیہ کیمپ 2022‘‘ کے اختتامی سیشن میں ڈاکٹر غزالہ حسن قادری نے خطاب کیا۔ انہوں نے نفس اور شیطان کے حملوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ نفس اور شیطان انسان کے دو بڑے دشمن ہیں، جن کو پہچان کر قابو پانا کامیابی ہے۔ انسان کو سب سے پہلے دھوکہ دینے والا نفس ہے، جس کے بعد نفس اپنے حملوں سے انسان کو متکبر بھی بنا دیتا ہے۔
منہاج سسٹرز یورپ کے زیراہتمام سپین بارسلونا میں منعقدہ ’’التربیہ کیمپ 2022‘‘ کے دوسرے روز صدر منہاج القرآن ویمن لیگ انٹرنیشنل ڈاکٹر غزالہ حسن قادری نے خطاب کیا۔ انہوں نے اجتماعیت اور جماعت کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریکوں کی کامیابی اور کامیاب دعوتی عمل میں جماعت کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اجتماعت اور جماعت کے ساتھ جڑے رہنے میں ہی کامیابی ہے۔
منہاج سسٹرز یورپ کے زیراہتمام بارسلونا سپین میں ’’التربیہ کیمپ 2022‘‘ کا آغاز ہو گیا، افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر غزالہ حسن قادری نے تربیتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام کی خدمت کرنا اور منہاج القرآن کے ساتھ وابستگی کا تعلق ہونا ایک بہت بڑی نعمت الہی ہے، جس پر ہمیں اجتماعی شکر ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں دعوت دین اور منہاج القرآن کا تجدیدی کام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا وہ کام ہے، جس پر ہمیں طور کارکن فخر ہے۔
صدر منہاج القرآن ویمن لیگ انٹرنیشنل ڈاکٹر غزالہ حسن قادری نے منہاج سسٹر لیگ یورپ کے زیراہتمام سپین بارسلونا میں 21 مئی سے منعقد ہونے والے ’’التربیہ کیمپ 2022‘‘ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کیمپ کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔ منہاج ویمن لیگ اور منہاج سسٹرز لیگ یورپ کی صدر ڈاکٹر بشریٰ ریاض اور منہاج ویمن لیگ سپین کی ایگزیکٹیو اور پورپی سوشل میڈیا ٹیم نے کیمپ میں تشریف لانے پر ڈاکٹر غزالہ حسن قادری کو خوش آمدید کہا۔
منہاج سسٹرز اسپین کی جانب سے انتہائی منفرد اور کامیاب اسلامی خطاطی مقابلہ کا انعقاد کیا گیا، جس میں منہاج القرآن بارسلونا مرکز میں مورخہ 4 جولائی کو کروایا گیا جس میں بارسلونا ، میڈرڈ اور دوسرے شہروں سے 17 نوجوان لڑکے اور لڑکیوں نے حصہ لیا۔
منہاج سسٹرز لیگ سپین کے زیراہتمام خواتین کی ٹریننگ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا، جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کی ممبر ڈاکٹر غزالہ حسن قادری نے خصوصی لیکچر دیا۔ ورکشاپ میں سپین کے مختلف شہروں سے منہاج سسٹرز لیگ کی ممبرز نے شرکت کی۔ ڈاکٹر غزالہ حسن قادری نے کہا کہ خواتین مغرب کے رہنے کے باوجود یہ مت بھولیں کہ ان کی اولین پہچان ایک مسلمان خاتون کی ہے اور ہمیں مسلمان ہونے پر فخر کرنا چاہیے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ بارسلونا کے زیراہتمام 11 دسمبر 2016 کو سپورٹس ہال Can Ricart میں سالانہ محفلِ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین اور بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ محفل کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظہ فائزہ نے حاصل کی، جبکہ منہاج القرآن یوتھ سسٹرز نے بارگاہِ رسالتمآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔ بچوں کے گروپس نے شاندار انداز میں دف کے ساتھ نعتیں پڑھیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیراہتمام محرم الحرم کی مناسبت سے بادالونا، بارسلونا اور ہسپتالت میں منہاج یوتھ سسٹرز کے تربیتی کیمپ منعقد کیے گئے۔ جس میں سسٹرز، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ورکشاپ میں دورہ یورپ پر آئے نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن فرحت حسین شاہ مہمان خصوصی تھے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ سپین کے زیرِاہتمام 9 اکتوبر 2016 کو منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں ذکر شہادت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کے عنوان سے محفل کا انقعاد کیا گیا، جس میں سینکڑوں خواتین نے شرکت کی۔ محفل کا آغاز تلاوت کلام مجید اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوا۔ منہاج سسٹرز کی بچیوں اور بچوں نے خو بصورت انداز میں سیدنا خسین رضی اللہ تعالی عنہہ کی بارگاہ میں منقبت پیش کی- محفل میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خطاب دکھایا گیا۔ علامہ غلام عربی نے محفل سے خطاب کیا جس میں انھوں نے شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کا تذکرہ کیا اور انہیں سلامِ عقیدت پیش کیا۔
بارسلونا: منہاج القرآن ویمن لیگ سپین کے زیراہتمام 03 اکتوبر 2016 کو منہاج القرآن اسلامک سنٹر بارسلونا میں بچوں کے لیے خصوصی پروگرام منعقد کیا جس میں اسلامی کیلینڈر کی اہمیت، نئے سال کی عبادات اور واقعہ کربلا پر روشنی ڈالی گئی۔ تلاوت اور حمد باری تعالی کے بعد بچوں کے گروپ نے حضرت امام حسین علیہ اسلام کی شان میں منقعبت پیش کی۔ پروگرام کا ایک سیگمنٹ ہسپانوی زبان میں تھا جس میں شہدائے کربلا کی قربانیوں اور عزم و شجاعت کو بچیوں نے مکالمے کی صورت میں انتہائی خوبصورت انداز میں پیش کیا۔ چھوٹے بچوں نے معصومانہ انداز میں اہل بیتِ اطہار کی شان میں اخادیث مبارکہ پیش کیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ سپین کے زیراہتمام معراج النبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر 05 مئی 2016ء کو منہاج اسلامک سینٹر بارسلونا میں سالانہ ’محفلِ معراج النبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم‘ منعقد ہوئی جس میں بارسلونا اور اس کے مضافاتی علاقوں سے منہاج القرآن ویمن لیگ کی کارکنان سمیت کمیونٹی کی خواتین اور بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ سپین نے نوجوان کارکنان کے لیے 22، 25 اور 28 مارچ 2016 کو تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا، جس میں بارسلونا، بادالونا اور اوسپیتالیت سے کثیر تعداد میں خواتین نے بھرپور شرکت کی۔ ورکشاپ کا مقصد منہاج القرآن ویمن لیگ کی کارکنان کو اسلام کے بارے پائی جانے والی غلط فہمیوں کا ازالہ کرتے ہوئے دین اسلام کے حقیقی پیغام اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی احترامِ انسانیت پر مبنی فکر کے فروغ میں معاونت کرنا تھا۔
بارسلونا (یوسف چوہدری) منہاج ویمن لیگ بادالونا (سپین) کے زیراہتمام 19 دسمبر 2015ء کو نبی امن و رحمت کانفرنس کے عنوان سے یورپ میں خواتین کی سب سے بڑی محفل میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اہتمام سپورٹس ہال ییفیاہ میں کیا گیا جہاں پر سینکڑوں کی تعداد میں خواتین اور بچیوں نے شرکت کی، اس موقع پر محفل کی منتظمہ کمیٹی کی جانب سے اسپورٹس ہال میں نصب اسٹیج کی خوبصورت جھنڈوں سے زیب آرائش کی گئی تھی
محترمہ غزالہ حسن قادری نے سپین میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام منعقدہ تربیتی نشست سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماں کی گود انسان کی پہلی درس گاہ ہے۔ ماں کا جذبۂ ایمان جتنا زیادہ ہوگا یہ درس گاہ اتنی ہی بلند معیار کی حامل ہوگی اور اس میں پلنے والے بچوں کی تربیت اتنی ہی عمدہ ہوگی۔ عربی میں ماں کو ’’ ام‘‘ کہا جاتا ہے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بھی ’اُمّی‘ کہا گیا ہے۔ اس میں لفظی نسبت کے ساتھ ساتھ ایک معنوی نسبت ہے اور وہ یہ کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ساری انسانیت کے لیے رحمت و شفقت تھے اور ماں اپنی اولاد کے لیے سراپا محبت و شفقت ہوتی ہے۔
19 فروری بروز جمعرات فاشزم، نسل پرستی اور اسلام فوبیا کے خلاف اتحادی جماعت کے ساتھ مختلف جماعتوں نے مل کر بارسلونا یونیورسٹی میں سیمینار منعقد کیا۔ جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ سپین کی ناظمہ ادیبہ سعدیہ نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی تقریر میں گلی محلے میں بڑھتے ہوئے اسلام فوبیا پر گفتگو کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں حاظرین کو اس بات پر سوچنے کےلیے مجبور کر دیا کہ اگر اسلام کا مطلب امن ہے اور فوبیا کا مطلب خوف ہے تو کیا ہم امن سے ڈرتے ہیں، یا پھر ہم امن کے راستے کی بجائےخوف کے راستے پر چلنے کے خواہش مند ہیں۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.