منہاج القرآن ویمن لیگ میرپور کے زیر اہتمام عظیم الشان میلاد کانفرنس

مورخہ: 21 مارچ 2012ء

مورخہ 21 مارچ 2012 بروز بدھ صبح 10 بجے تحریک منہاج القرآن ویمن لیگ میرپور، آزاد کشمیر کے زیراہتمام ایک عظیم الشان میلاد کانفرنس کا انعقاد صدر یوتھ لیگ بابر مغل کے گھر میں کیا گیا۔ محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اس کے بعد حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں سعدیہ رفیق نے ہدیہ نعت پیش کی۔ منہاج ماڈل سکول کی بچیوں نے انتہائی خوبصورت انداز میں دف کے ساتھ نعتیں پیش کیں جس سے محفل میں موجود خواتین جھوم اٹھیں اور جوش و جذبہ سے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہاتھوں کو لہرا لہرا کر درود و سلام کا نذرانہ پیش کرتیں رہیں۔

 

محفل کی خصوصی بات یہ تھی کہ اس محفل میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خطاب’’مقام محمودـ‘‘ بذریعہ پروجیکٹر سنایا گیا اور رخسانہ زبیر صدر منہاج القرآن ویمن لیگ میرپور نے بھی خطاب کیا جس میں انہوں نے خواتین کو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلقِ حبی اور قلبی استوار کرنے کا درس دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہم اپنے اصل سے کٹ چکے ہیں اور دنیا میں ذلیل و رسوا ہو رہے ہیں اگر ہم دوبارہ اپنے کٹے ہوئے تعلق کو گنبد خضری سے اور اللہ کی بندگی کے ساتھ جوڑ لیں تو دنیا و آخرت میں عزت پائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میلادِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منانا ایمان کا ایک حصہ ہے اور جس گھر میں میلادِ پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محفلوں کو سجایا جاتا ہے وہاں اللہ تعالی کی رحمتوں اور برکتوں کا نزول ہوتا ہے اور مصائب و آلام کو اٹھا لیا جاتا ہے۔

تحریک منہاج القرآن کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اس دور میں ہم اپنے قائدِ کے دست و بازو بن کر یہ میلاد کی محفلیں گھر گھر سجا رہے ہیں اور قائد کا پیغام پہنچا رہے ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا مشن حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت، تعظیم و تکریم، اللہ کی بندگی اور آپس میں امن و بھائی چارہ کو زندہ کرنا ہے۔ آئیے ہم سب مل کر اس مشن کا حصہ بنیں اور امتِ مسلمہ کی ڈوبتی ہوئی کشتی کو پھر سے دوبارہ سے کنارہ پر لگائیں۔اسٹیج سیکرٹری کے فرائض مسز رقیہ طارق نے سرانجام دیے اور مہمانِ خصوصی میں مسز کبری نصار ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ میرپوراور رخسانہ زبیر صدر منہاج القرآن ویمن لیگ کو مدعو کیا گیا اس کے علاوہ مسز خورشید بیگم، مسزشزانہ قیوم، مسز حافظ احسان، مسز رخسانہ امتیاز، مسزتعظیم بیگم اور دیگر خواتین نے شرکت کی۔ محفل کے اختتام پر حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات اقدس پر درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا گیا اور ساتھ ہی اختتامی دعاہوئی۔ شرکاء محفل کے لیے ریفریشمنٹ کا انتظام و انصرام بھی کیا گیا۔

 اس کامیاب محفل کے انعقاد میں نصیرہ بیگم، مسز عبیرہ بشارت، مسز بابر مغل، مسز ناصر مغل، مسزخدیجہ حسن، سفینہ، گلنیاز اور دیگر ویمن لیگ کی خواتین نے سارے انتظامات بخوبی نبھائے۔

تبصرہ

Top