میرپور آزاد کشمیر: عالمی میلاد کانفرنس 2014ء

(13 جنوری) تحریک منہاج القرآن کی عالمی میلاد کانفرنس جو پاکستان کے 250 شہروں میں بیک وقت منعقد ہوئی، میر پور، آزاد کشمیر میں بھی اس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے انڈیا میں ہونے والے خطاب کو براہ راست دکھایا گیا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز رات 8:00 بجے تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ تلاوت کی سعادت حافظ حفیظ الرحمن دارالعلوم گلزارِ حبیب میر پور نے حاصل کی۔ بعد ازاں نعت خوانی کا سلسلہ شروع کیا گیا۔ مقامی نعت خواں حضرات کے علاوہ منہاج نعت کونسل آزاد کشمیر نے بھی خصوصی شرکت کی اور دف کے ساتھ نعت خوانی کے سلسلے کو جاری رکھا۔

پروگرام کی صدارت حافظ احسان الحق ناظم کشمیر تحریک منہاج القرآن آزاد کشمیر نے کی۔ دیگر مہمانان گرامی میں سید محمود حسین بخاری (نائب صدر تحریک اسلامی پاکستان)، علامہ محمد فاضل قادری (پرنسپل الحمراء کمیونٹی کالج) شامل تھے۔ اس کے علاوہ مقامی علماء، اساتذہ، صحافی، طلباء، وکلاء، پرنسپل صاحبان، خواتین اور انتظامیہ کے افراد نے شرکت کی۔ پروگرام میں نقابت کے فرائض محمد اویس مصطفوی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ میرپور، پروفیسر بشارت علی چوہدری (صدر تحریک منہاج القرآن میرپور)، حافظ محمد عرفان (ناظم دعوت تحریک منہاج القرآن میرپور) نے سرانجام دیئے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی فکر انقلاب اور میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیغام کو بیداری شعور کی شکل میں عوام الناس تک پہنچانے کے لئے خصوصی خطاب علامہ زاہد جمیل ناظم دعوت تحریک منہاج القرآن آزاد کشمیر نے کیا۔ جنہوں نے بہت ہی خو بصورت انداز میں میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیغام کو عوام تک پہنچایا۔

میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محفل طلوع فجر تک جاری رہی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا خطاب بذریعہ پروجیکٹر شرکاء محفل کو دکھایا گیا۔ دوران محفل اور بعد از محفل ضیافتِ میلاد کا خصوصی اہتمام تھا۔ پروگرام کے اختتام پر آتش بازی کے ذریعے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کے وقت کو Celebrate کیا گیا اور رقت بھری دعا کے ساتھ محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اختتام ہوا۔ بعد ازاں شرکاء محفل کے لئے ضیافت میلاد کا وسیع پیمانے پر انتظام تھا۔

رپورٹ : عزیر خالد قریشی (سیکرٹری انفارمیشن)

تبصرہ

Top