ملتان: تحریک منہاج القرآن شاہ رکن عالم ٹاؤن کا تربیتی کنونشن

تحریک منہاج القرآن شاہ رکن عالم ٹاؤن کے زیرِاہتمام کوٹ عباس شہید میں 13 اپریل 2016ء کو تربیتی کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات سردار شاکر مزاری، صوبائی میڈیا کوآرڈینیٹر راؤ محمد عارف رضوی، تحریک منہاج القرآن ضلع ملتان کے ناظم ممتاز نون، صدر شاہ رکن عالم ٹاؤن راؤ عظمت علی، حاجی راؤ جمشید علی، چوہدری محمد اکرم گجر نمبردار، راؤ آصف رزاقی، چوہدری نواب دین گجر، چوہدری ارشد عمران گجر، علامہ علی حسن، قاری طالب حسین، قاری اعجاز قادری، راؤ طاہر زمان، راؤ معظم علی اور حافظ غلام محی الدین سمیت تحریک منہاج القرآن شاہ رکنِ عالم ٹاؤن کے کارکنان شریک تھے۔ کنونشن میں مسز فوزیہ آصف کی قیادت میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی خواتین نے بھی شرکت کی۔

مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات سردار شاکر مزاری تربیتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روزاول سے ہی اسلام اغیار کے حملوں کی زد میں ہے، مگر یہ اسلام کے آفاقی دین ہونے کا بین ثبوت ہے کہ بڑے سے بڑا حملہ بھی اس کی حقانیت کو ہی ثابت کرتا ہے۔ دین اسلام کے خلاف اغیار کے فکری و نظریاتی حملے مسلسل جاری ہیں جن کے سدباب کیلئے ایسی قیادت کی ضرورت ہے جس کا وژن آفاقی ہو اور وہ عالمی سطح پر پیدا ہونے والے ہر مسئلے کا حل پیش کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ غلبہ دین حق کیلئے ملت اسلامیہ کو یہود و ہنود کی سازشوں کے خلاف متحد ہونا ہوگا۔ تحریک منہاج القرآن اس دور میں دین کی تجدید کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری پوری دنیا میں اسلام کے حقیقی تشخص کو اجاگر کرنے کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام نے دہشت گردی کے خلاف فتویٰ جاری کرکے اسلام کے خلاف منفی پروپیگنڈے کا توڑ کیا ہے۔ انہوں نے تحریک منہاج القرآن کے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ فرقہ واریت سے بالا تر ہوکر اسلام کی سربلندی کیلئے اپنی زندگیوں کو وقف کردیں۔

رپورٹ: راؤ محمد عارف رضوی ( میڈیا کوارڈینیٹر تحریک منہاج القرآن جنوبی پنجاب)

تبصرہ

Top