ملتان: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام پانچ روزہ دروس کی چوتھی نشست

مورخہ: 31 مئی 2018ء

Dars e Quran in Multan

تحریک منہاج القرآن ملتان کے زیراہتمام پانچ روزہ دروس عرفان القرآن کی چوتھی نشست مؤرخہ 31 مئی 2018ء کو منعقد ہوئی۔ پروگرام میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد رشید علامہ محمد احسان رضوی نے ’’قرآن اور آج کا نوجوان‘‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کسی بھی معاشرے کا سب سے مفید طبقہ ہوتے ہیں، نوجوانوں کی اخلاقی و روحانی تربیت کے ذریعے اصلاح معاشرہ کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکتا ہے مگر بدقسمتی سے آج کا نوجوان دین سے دور ہو کر اخلاقی بے راہ روی کا شکار ہوچکا ہے جس کی وجہ سے ہمارا معاشرہ انحطاط کا شکار ہے۔ آج ہم قرآنی تعلیمات اور سیرت رسول ﷺ سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے معاشرے کو جنت کا نمونہ بناسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں تحریک منہاج القرآن پوری دنیا میں نوجوانوں کی تربیت کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے، جس کی وجہ سے دنیا بھر میں لاکھوں نوجوانوں کی زندگیوں میں انقلاب برپا ہوچکا ہے۔

درس قرآن کی نشست میں مخدوم شہباز ہاشمی، یاسرارشاد، میجر محمد اقبال چغتائی، مفتی خورشید احمد صدیقی، ڈاکٹر عمران مصطفیٰ کھوکھر، مولانا مطیع الرسول، علامہ مجاہد عباس گردیزی، علامہ عبدالحنان حیدری، رائو محمد عارف رضوی، علامہ عزیزالرحمن خان قادری، علامہ امیر اظہر سعیدی، ڈاکٹر ارشد بلوچ، حافظ نذرروانی، صاحبزادہ مرزاارشدالقادری، محمد تسلیم عطاری، پروفیسر مجیب الرحمن ہاشمی، محمد احمد قریشی، رائو وقاراحمد، عمردین سعیدی، ، صابر علی، قاری سیف الرحمن، محمد غزالی، احسان رمضان ایڈووکیٹ، ہما اسماعیل، ڈاکٹرسمیراابرارملک، فاطمہ منعم کے علاوہ کثیر تعداد میں خواتین وحضرات نے شرکت کی۔

تبصرہ

Top