تحریک منہاج القرآن ملتان کے زیراہتمام محفل نعت

تحریک منہاج القرآن ملتان کے رہنما محمد عمر چشتی کی رہائشگاہ پر محفل نعت منعقد ہوئی، جس میں لاہور سے مرکزی منہاج نعت کونسل کے صدر ظہیر بلالی اور ان کے گروپ نے دف کے ساتھ اپنے پیارے آقا کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کیا۔ محفل میں معروف روحانی شخصیت سید شوکت حسین بخاری مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محافل نعت فروغِ عشق رسول کا خوبصورت اور بہترین ذریعہ ہے۔ نعت کی مقدس محافل آخرت میں کامیابی کا ذریعہ ثابت ہونگی۔ یہی وہ محافل ہیں جن کے زریعے ایک امتی اپنے پیارے نبی کی بارگاہ میں اپنی محبتوں کا خراج پیش کرتا ہے۔

تحریک منہاج القرآن ملتان کے رہنما محمد عمر چشتی نے کہا کہ ذکر مصطفیٰ کائنات کی بلند ترین حقیقت ہے کیونکہ اپنے حبیب کے ذکر کو خود رب کائنات نے بلند فرمایا ہے جس کا شاہد قرآن مجید ہے ۔ اب جو بھی پیارے آقا کا ذکر کرتا ہے اس ذکر کی برکت سے اللہ تعالیٰ اسے بھی بلندیوں پر فائز فرما دیتا ہے۔

تحریک منہاج القرآن ملتان کے ضلعی صدر یاسر ارشاد نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کا خمیر محبت رسول سے اٹھا ہے۔ یہ تحریک پوری دنیا میں فروغ عشق رسول کیلئے کوشاں ہے۔ تحریک منہاج القرآن کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سفیر عشق رسول ہیں۔

محفل نعت میں ملک ابرار حسین، ضلعی صدر پاکستان عوامی تحریک میجر محمد اقبال چغتائی، سابق اسسٹنٹ کمشنرز ملتان ملک عطاء الحق ، سیدظہیر شیرازی، صوبائی رہنما تحریک منہاج القرآن راؤ محمد عارف رضوی، رکن الدین ندیم حامدی، ملک شوکت حسین، رکن الدین حامدی، احسان سعیدی، احمد قریشی، مصباح اسحاق، خالد محمود، ثمر حامدی، حافظ منظورالہی، ڈاکٹر ارشد بلوچ، رانا عرفان الاسلام، سجاد نقشبندی، جاوید بندیشہ، مسعود خالد علوی سمیت سینکڑوں خواتین و حضرات نے شرکت کی۔

تبصرہ

Top