منہاج القرآن ملتان کے زیراہتمام کوٹ میلارام میں پوزیش ہولڈر طلباء کو ’’شیخ الاسلام میڈل‘‘ دینے کی تقریب

تحریک منہاج القرآن نے عالمی سطح پر علمی و تحقیقی میدان میں ایک عظیم انقلاب برپا کیا ہے۔ دنیا بھر میں پھیلے ہوئے تعلیمی ادارے منہاج القرآن کی علم دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ ان خیالات کا اظہار تحریک صوبہ ملتان کے مرکزی چیئرمین راؤ عبدالقیوم شاہین نے تحریک منہاج القرآن کوٹ عباس شہید کے زیراہتمام گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کوٹ میلا رام میں پوزیشن ہولڈر طلباء میں شیخ الاسلام میڈل تقسیم کرنے کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب کی صدارت پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈر ی سکول کوٹ میلاد رام ذوالفقار چوہدری نے کی۔

راؤ عبدالقیوم شاہین نے اپنے خطاب میں کہا کہ تحریک منہاج القرآن کی جانب سے پوزیشن ہولڈر طلباء کی حوصلہ افزائی کیلئے ’’شیخ الاسلام میڈل‘‘ کا اجراء قابل تحسین ہے۔

پرنسپل ادارہ ذوالفقار چوہدری نے کہا کہ آج علمی دنیا پر حکمرانی کیلئے سائنسی علوم پر دسترس ضروری ہے۔ ہم سائنس اوردیگر عصری علوم پر توجہ دیئے بغیر ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے علمی محاذ پر جو گرانقدر خدمات سرانجام دی ہیں وہ قابل تحسین ہیں۔

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنما راؤ عارف رضوی نے کہا کہ فروغ علم کیلئے ڈاکٹر طاہرالقادری کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک کے رہنما چوہدری محمد اکرم گجر نمبردار نے کہا کہ شیخ الاسلام میڈل عصر حاضر کی عظیم علمی شخصیت ڈاکٹر طاہرالقادری کی علمی و تحقیقی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا اورپوزیشن ہولڈر طلباء کی حوصلہ افزائی کا ذریعہ ہے۔

اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے رہنما راؤ عظمت علی، حاجی جمشید علی، راؤ آصف رزاقی، راؤ احمد علی، طاہرزمان، حافظ غلام محی الدین اور اساتذہ کرام حسن سعید، محمد بلال شبیر، راحیل الرحمن، محمد اسماعیل، زاہد مکی، حافظ ریحان، نعیم طارق، مشتاق احمد، محمد بشیرو دیگر موجود رتھے۔ اس موقع پر دس پوزیشن ہولڈر طلباء کو شیخ الاسلام میڈل اور پرنسپل ادارہ کو تعارفی شیلڈ پیش کی گئی۔

تبصرہ

Top