ڈاکٹر طاہرالقادری نے قرآنی فلسفہ انقلاب کے مطابق کارکنان کی تربیت کی: ملتان میں منہاج القرآن کے 40 ویں یومِ تاسیس پر مقررین کا خطاب

40th-Foundation-Day

تحریک منہاج القرآن ملتان کے زیراہتمام منہاج القرآن انٹرنیشنل کے 40 ویں یوم تاسیس کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں سرپرست تحریک مخدوم شہباز ہاشمی، ضلعی صدر پاکستان عوامی تحریک میجر اقبال چغتائی، صدر متحدہ میلاد کونسل مرزا ارشدالقادری، رکن الدین ندیم حامدی، مفتی سعید اختر، قاری توفیق حامدی، سید حسنین بخاری، ندیم قادری، عثمان سجاد اور دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر مرکزی میڈیا کوارڈینیٹر راؤ محمد عارف رضوی نے کہا کہ منہاج القرآن نے ایک جمود کو توڑتے ہوئے ایک عظیم علمی و فکری انقلاب برپا کیا۔ قائد تحریک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تجدیدی خدمات کے اپنے پرائے سب معترف ہیں۔ قرآنی فلسفہ انقلاب پر مبنی نظریہ نے ایک عالم کو انقلاب آشنا کردیا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے قرآنی فلسفہ انقلاب کے عین مطابق اپنے کارکنان کی اخلاقی وروحانی تربیت کی، یہی وجہ ہے کہ پوری دنیا اس تحریک کے کارکنان کی استقامت کی گواہی دے رہی ہے۔

رکن الدین ندیم حامدی نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن نے دنیا بھر میں اتحاد امت کا پیغام عام کیا ہے۔ نفرتوں کے ماحول میں محبتوں کو پروان چڑھایا۔مرزا ارشدالقادری نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی علمی خدمات امت مسلمہ کا عظیم اثاثہ ہیں۔ اس موقع پر یوم تاسیس کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا۔

تبصرہ

Top