عظمت مصطفی (ص) ریلی : مانانوالہ

تحریک منہاج القرآن اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ مانانوالہ کے زیراہتمام توہین آمیز فلم اور گستاخانہ خاکوں کے خلاف عظیم الشان پرامن عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی جمعۃ المبارک 28 ستمبر 2012ء کو نکالی گئی۔ اس عظیم الشان پرُامن ریلی میں مانانوالہ سمیت قریبی علاقوں ہانتھیانوالہ، واڑہ امام دین شرقی، کوٹ رسول، گورونوالی، کیراں اور دیگر سے بھی عشاقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے آقا علیہ الصلوۃ والسلام سے محبت وعقیدت کے بینرز اور پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے۔

ریلی کا آغاز منہاج ماڈل سکول (نزد سرِراہ ریسورنٹ) سے ہوا اور مین فیصل آباد لاہور روڑ اور مانانوالہ شہر کے مین بازارسے گزرتی ہوئی گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کے سامنے اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی سے منہاج القرآن مانانوالہ کے صدر رانا عبدالحمید، ناظم دعوت علامہ عطا المصطفیٰ اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔

مرکزی نائب ناظم دعوت تحریک منہاج القرآن علامہ محمد رضا قادری نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے اس توہین آمیز فلم کی سنگین ترین الفاظ میں مذمت کی اور او۔آئی۔سی سے مطالبہ کیا کہ وہ عالمی سطح پر اس کے خلاف موثر اقدام اُٹھائے اور پاکستان اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری اور تحریک منہاج القرآن کی عالمی سطح پر فروغ اسلام کے لیے کی جانے والی کاوشوں کا بھی ذکرکیا۔

اس ریلی میں ناظم تحریک منہاج القرآن مانانوالہ چوہدری محمد جاوید، صدر TMQ سٹی مانانوالہ رانا محمد یاسین قادری، صدر TMQ واڑہ امام دین شرقی رانا تجمل خاں، صدر MSM مانانوالہ عاقب مصطفوی سمیت دیگر قائدین صوفی اشفاق، رضوان شہزاد اور محمد اسد نے شرکت کی۔

تبصرہ

Top