ننکانہ صاحب : بین المذاہب امن سیمینار

14 نومبر 2012 کو منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز اور ڈسٹرکٹ امن کمیٹی ننکانہ صاحب کے زیراہتمام ننکانہ صاحب کے ضلع کونسل ہال میں بین المذاہب امن سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں تمام مذاہب کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔ اس سیمینار کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ضلع ننکانہ ڈاکٹر محمد عثمان خان تھے۔ جب کہ ڈاکٹر علامہ محب النبی طاہر مہمان خصوصی تھے۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا نے کہا کہ مذاہب کے مابین رواداری کے فروغ اور دنیا میں امن کے قیام کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ویمبلے ایرینا لندن میں انٹرنیشل پیس کانفرنس کے موقع پر تمام مذاہب کے قائدین کو ایک فورم پر اکٹھا کر کے عالم انسانیت کو ثقافتی ٹکڑاؤ سے بچانے اور مذاہب کے مابین مکالمے، محبت اور دوستی کے رشتوں کو فروغ دیا اور دہشت گردی و انتہاء پسندی کے خاتمے کے لیے علمی اور شعوری سطح پر ان کی کاوشوں پر ان کی خدمات کا اعتراف کیا جا چکا ہے۔

تقریب سے دیگر مذاہب کے نمائندوں میں حکیم سردار کاکا سنگھ، سردار سکھراج بیرسنگھ، مسیحی راہنما پاسٹر شہزاد مسیح، پاسٹر عمران جولین کے علاوہ ڈی سی او ننکانہ نے قیام امن کے لیے تمام مذاہب اور مسالک کے مابین رواداری اور برداشت پر زور دیا۔ تقریب کے اختتام پر ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز نے ڈی سی او ننکانہ صاحب کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا دہشت گردی کے خلاف انگلش فتوی کتابی صورت میں پیش کیا۔

تبصرہ

Top