ننکانہ: باباگرونانک جی کے 544 ویں جنم دن کی تقریبات میں ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کی شرکت

سکھ مذہب کے بانی بابا گرو نانک جی کے 544 ویں یوم پیدائش کی تین روزہ تقریبات گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں مذہبی رسم " نگر کیرتن" اپنے مذہبی عقائد کے مطابق ادا کرنے کے بعد اختتام پذیر ہوگئی۔ ان تقریبات میں شرکت کرنے کے لیے پوری دنیا بھارت اور پاکستان میں بسنے والے بیس ہزار سے زائد سکھ یاتریوں نے شرکت کی۔

انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا نے وفد کے ہمراہ چمن میں ثناء اللہ خان ناظم ویلفیئر لاہور، حق نواز اعوان نائب ناظم تحریک پنجاب علامہ ڈاکٹر محب النبی، امیر ضلع ننکانہ اور زاہد اعوان ناظم نشرواشاعت ننکانہ صاحب نے شرکت کی، اس موقع پر متروکہ وقف املاک بورڈ حکومت پاکستان کے اعلی عہدیداران نے سہیل احمد رضا جو کہ ممبر بورڈ متروکہ وقف املاک میں کے ہمراہ تمام انتظامات کی نگرانی کی، اختتامی تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے دیگر ممالک سے آنے والے یاتریوں کے سربراہان نے بہترین انتظامات کرنے پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

ورلڈ سکھ مسلم فیڈریشن یو کے کے چیئرمین سردار منموہن سنگھ خالصہ اور امریکن سکھ گوردوارہ کونسل کے صدر سردر پرتپال سنگھ سے ملاقات کے موقع پر بین الاقوامی سطح پر سکھ مسلم دوستی پر اظہار خیال کرتے ہوئے سہیل احمد رضا نے کہا کہ مذاہب عالم اور بالخصوص سکھ مسلم دوستی کو فروغ دینے میں نظامت انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن عالمی سطح پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی قیادت اور راہنمائی میں مصروف عمل ہے۔

دونوں سکھ راہنماؤں نے بھی شیخ الاسلام کی عالمی سطح پر امن و رواداری کی تعلیمات اور مذاہب کے مابین مکالمہ کے فروغ اور ثقافتوں میں ہم آہنگی پیدا کرنے کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ دنیا بھر کی سکھ برادری انہیں انتہائی عزت اور قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے گذشتہ برس ویمبلے ایریا لندن کی عالمی پیس کانفرنس کے انعقاد اور اس میں سکھ راہنماؤں کو بھی مدعو کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

تبصرہ

Top