منہاج القرآن ضلع نارووال کی تنظیم نو

منہاج القرآن ضلع نارووال کے زیراہتمام اجلاس برائے تنظیم نو سیشن 23-2021ء منعقد ہوا، جس میں علامہ رانا محمد ادریس قادری (نائب ناظم اعلٰی تنظیمات وسطی پنجاب) نے خصوصی شرکت کی۔ سیکرٹری کوآرڈینیشن سنٹرل پنجاب قاری ریاست علی چدھڑ اور میاں ریحان مقبول (جنرل سیکرٹریPAT وسطی پنجاب) اور رانا وحید شہزاد (مرکزی ڈپٹی سیکرٹری MYL) نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

اس موقع پر منہاج القرآن ضلع نارووال کے تمام قائدین و کارکنان کی اتفاق رائے سے فیصل رفیق کو ضلعی صدر جبکہ علیم افضل کاہلوں کو ضلعی ناظم اور غلام مصطفیٰ بٹ کو ضلعی ناظم مالیات TMQ نارووال کی ذمہ داری سونپی گئی

اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ رانا محمد ادریس قادری کہا کہ تحریک منہاج القرآن کا مقصد معاشرے سے انتشار، تعصب اور فرقہ واریت ختم کرکے امت کو وحدت کا درس دینا ہے۔ آخر میں انھوں نے نئے منتخب ذمہ داران کو مبارکباد دی اور مصطفوی مشن کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تبصرہ

Top