ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا وفد کے ساتھ گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور کا دورہ
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کرتارپور، نارووال گوردوارہ دربار صاحب کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن کے مرکزی قائدین کا اعلیٰ سطحی وفد بھی آپ کے ساتھ تھا، جن میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس قادری، ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا، منہاج القرآن لاہور کے صدر رانا نفیس حسین قادری، عبدالرحمن ملک، خرم شہزاد، ناصر اقبال ایڈووکیٹ، فرحان جاوید، حفیظ الرحمن، طیب ضیاء، قاری ریاست علی چدھڑ و دیگر بھی موجود تھے۔
گوردوارہ پہنچنے پر سکھ رہنماوں نے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر مختلف سکھ رہنماوں نے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ملاقات بھی کی۔ ملاقات میں باہمی دل چسپی اور بین المذاہب امور رواداری پر گفتگو ہوئی، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ اسلام بین المذاہب رواداری کی تعلیمات کا داعی اور اسلام تمام مذاہب کے پیروکاروں کا احترام بھی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن نے ہمیشہ بین المذاہب رواداری کے فروغ کی بات کی ہے۔ ملاقات میں سکھ عمائدین کی طرف سے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو سکھ مذہب کا یادگاری نمونہ بھی پیش کیا گیا۔
تبصرہ