ہالینڈ کی سیاسی و سماجی شخصیت چودھری فتح علی خان نے منہاج القرآن کی ممبر شپ حاصل کر لی

مورخہ: 26 مارچ 2012ء

دی ہیگ (ہالینڈ) کی مقامی سیاسی وسماجی شخصیت چودھری فتح علی خان نے مورخہ 26 مارچ 2012ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کی لائف ممبر شپ حاصل کر لی۔ صدر منہاج القرآن دی ہیگ چودھری خالد محمود، صدر مجلس شوریٰ سید مقصود شاہ اور امام وخطیب علامہ اصغر قادری سے ملاقات کے دوران انہوں نے مقامی سطح پر منہاج القرآن کی خدمات کا سراہا۔ انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی زیر قیادت منہاج القرآن کی دنیا بھر میں جاری سرگرمیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ منہاج القرآن دین اسلام کی سربلندی کے لئے کام کر رہی ہے اور اسلام کو ایک پر امن مذہب کے طور پر پیش کر رہی ہے۔

چودھری فتح علی خان نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے حالیہ دورہ انڈیا پر اپنے جذبات کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح شیخ الاسلام کو سرزمین ہندوستان میں قدر اور محبت سے نوازا گیا اسے تاریخ کبھی بھی بھلا نہیں پائے گی۔ آپ کے اس دورہ کے اثرات بنگلہ دیش، سری لنکا، نیپال، ملائیشیا اور انڈونیشیا پر بھی ہوں گے۔ ڈائریکٹر منہاج القرآن دی ہیگ علامہ احمد رضا نقشبندی نے تاحیات ممبر شپ حاصل کرنے پر چودھری فتح علی خان کو مبارکباد پیش کی۔

رپورٹ: امانت علی چودھری

تبصرہ

Top