منہاج القرآن یوتھ ونگ دی ہیگ (ہالینڈ) کے زیراہتمام کرکٹ ٹورنامنٹ

مورخہ: 15 جون 2012ء

منہاج القرآن یوتھ ونگ دی ہیگ (ہالینڈ) کے زیراہتمام مورخہ 15 جون 2012ء کو معاشرے میں صحت مند رجحانات کو فروغ دینے کے لئے کھیلوں اور نوجوانوں کے کردار کو بہتر بنانے کے لئے کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد ہوا۔

بحثیت مسلمان ہمیں اپنے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پاک سیرت میں اس کی بے شمار مثالیں بھی ملتی ہیں، کرکٹ ٹورنامنٹ میں ہالینڈ کے مختلف شہروں سے کرکٹ ٹیموں نے شرکت کی اور بہتریں کھیل پیش کیا۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ نے کرکٹ ٹورنامنٹ کرا کے ہالینڈ بھر میں ایک مثبت سرگرمی کا آغاز کیا جسے ہر شخص نے سراہا۔ دی ہیگ کی سماجی شخصیات اور سپورٹس سے متعلق احباب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے منہاج القرآن یوتھ لیگ کی طرف سے کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد پر مبارکباد دی۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ کے صدر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی تعلیمات اور تربیت میں جہاں اپنے اخلاقی و روحانی معاملات کی اصلاح ضروری ہے وہیں کھیلوں کے فروغ سے انسانی زندگی میں تحمل اور بردباری کو فروغ ملتا ہے اور برداشت کا عنصر پیدا ہوتا ہے لہذا منہاج القرآن یوتھ لیگ نوجوانوں کی جسمانی نشوونما کے لئے ایسے پروگرامز کا انعقاد کرتی رہتی ہے۔

رپورٹ: امانت علی چوہان

تبصرہ

Top