ہالینڈ: منہاج القرآن اسلامک سنٹر کے لئے جگہ کی خریداری

منہاج القرآن انٹرنیشنل (دی ہیگ) ہالینڈ نے مورخہ 22 فروری 2013ء کو میونسپلٹی ڈین ہاگ کے ساتھ کنٹریکٹ پر دستخط کر کے اسلامک سنٹر اور کمیونٹی ہال کے لئے جگہ خرید لی۔

منہاج القرآن ہالینڈ کے صدر نے کمیونٹی سنٹر کے لئے حاصل کی جانے والی جگہ کی دستخطی تقریب کے بعد اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ الحمد للہ آج ہم ہالینڈ میں مسلمان کمیونٹی کو منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے الگ سے کمیونٹی ہال دینے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ انہوں نے منہاج القرآن ہالینڈ کے جملہ کارکنان کو بالخصوص اور پاکستانی کمیونٹی کو بالخصوص اس سنٹر کی خریداری میں بھر چڑھ کر حصہ لینے اور مالی معاونت کرنے پر مبارکباد پیش کی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی کمیو نٹی اور ہالینڈ میں بسنے والے مسلمانوں کے بچوں کے لئے قرآن پاک کی ناظرہ تعلیم کے ساتھ ساتھ تجوید وقرآت اور حفظ کی کلاسز شروع کی جائیں گی۔ خواتین کی الگ کلاسز کا اہتمام کیا جائے گا۔ نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کے لئے اسلام کی تعلیات سے ہم آہنگ کورسز کا آغاز بھی کیا جائے گا۔

رپورٹ: امانت علی چوہان

تبصرہ

Top