ہالینڈ: منہاج القرآن ویمن لیگ دی ہیگ کے زیر اہتمام محفل شب برات

مورخہ: 25 جون 2013ء

شب برات وہ عظیم رات ہے جس کو شبِ نجات بھی کہا جاتاہے اس رات مسلمان مرد اور خواتین یکساں اپنے اللہ کے حضور پوری رات عبادات اور مناجات میں گزارتے ہیں اور اپنے رب کے حضور گریہ زاری اور استغفار کرتے ہوئے اپنے اللہ کو راضی کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں اور اس دن روزہ رکھ کر اللہ کی خالص رضا حاصل کرنے کی سعی کرتے ہیں۔

منہاج القرآن دی ہیگ کے زیر اہتمام مورخہ 25 جون 2013 خواتین کے لئے بھی اس عظیم رات کو عبادات میں گزارنے کا اہتمام کیا گیا جس میں خواتین نے مذہبی جوش وخروش کے ساتھ بھرپور شرکت کی اور تمام رات خشوع و خصوع کے ساتھ اللہ تبارک و تعالیٰ کی عبادت میں گزاری۔ منہاج ویمن لیگ کے اس پروگرام میں مہمان خصوصی محترمہ سمیرا رفاقت سابقہ صدر منہاج ویمن لیگ پاکستان نے خصوصی شرکت فرمائی اور شب برات کی فضیلت کو فرمانِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مطابق بیان کرکے روحانی ذوق کا سماں باندھ دیا اس یاد گار اور روحانی شب کو فراموش کرنا شاید ممکن نہ ہو۔ روزہ رکھنے کے لیئے پر تکلف سحری کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔

رپورٹ: امانت علی (دی ہیگ)

تبصرہ

Top