ہالینڈ: منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام ہفتہ وار محفل ذکر ونعت

محسنِ انسانیت، رحمت العالمین، حبیبِ خدا حضرتِ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت تک اللہ تبارک وتعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تمام آباؤ اجداد کو ہمیشہ ایمان کی دولت سے مالا مال فرمایا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے شجرہ نسب کے تمام افراد پاک دامن اور اپنے وقت میں اپنے معاشرے کے اعلیٰ افراد میں سے تھے۔ اللہ عزوجل نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نور کو ہمیشہ پاک رحموں میں منتقل فرمایا، لہذا ہمیں اپنے ذہنوں سے یہ غلط خیال اور غلط پروپیگنڈہ بالکل نکال دینا چاہیے کہ نعوذبااللہ اللہ کے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اباؤ اجداد مومن نہیں تھے۔

ان خیالات کا اظہار سفیرِ منہاج القرآن علامہ حافظ نذیر احمد القادری نے مورخہ 30 جنوری 2014 کو ہفتہ وار درسِ علم اور محفلِ ذکر کے موقع پر کیا۔ انہوں نے تفصیل کے ساتھ اللہ کے پیارے اور آخری نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دادا حضرت عبدالمطلب کی زندگی کے نہایت ایمان افروز واقعات بڑی تفصیل کے ساتھ بیان کئے۔ منہاج القرآن دی ہیگ کے زیر اہتمام اس ہفتہ وار درسِ علم میں آجکل پیارے کریم آقا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے والدینِ کریمین کے ذکر کا سلسلہ بہت ہی ایمان افروز اور دلچسپ واقعات سے بیان کیا جا رہا ہے جس میں حاضرین کی طرف سے گہری دلچسپی کا اظہار کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے بہت بڑی تعداد میں اہل ایمان شرکت کر رہے ہیں۔

محفل کے اختتام پر جملہ شرکاء نے اجتماعی طور پر با آواز بلند ذکر کیا اور درود وسلام پیش کیا۔ منہاج القرآن دی ہیگ کی طرف سے جملہ شرکاء کی تواضع کی گئی۔

رپورٹ: امانت علی چوہان

تبصرہ

Top