منہاج القرآن انٹرنیشنل (ہیگ) ہالینڈ کے زیراہتمام قائد ڈے تقریب

رپورٹ : اے۔ وسیم ملک

ایڈیٹنگ: ایم ایس پاکستانی

منہاج القرآن انٹرنیشنل (ہیگ) ہالینڈ کے زیر اہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 56 ویں سالگرہ کے موقع پر ’’قائد ڈے‘‘ تقریب گزشتہ دنوں ہیگ میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب کی صدارت سفیر یورپ علامہ الحاج حافظ نزیر احمد قادری نے کی جبکہ پاکستان سے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی رہنما اور ممبر سنٹرل ورکنگ کونسل میاں ممتاز احمد قادری مہمان خصوصی تھے۔ اس کے علاوہ منہاج القرآن ایمسٹرڈیم، روٹر ڈیم، اینڈ ھوون، فن لو، فرانس، سپین، بیلجیئم، جرمنی، اور یورپ بھر سے تحریک کے قائدین اور کارکنان کے بڑی تعداد بھی یہاں اپنی فیملیز کے ساتھ موجود تھی۔ تقریب کا آغاز علامہ حافظ قاری زبیر احمد نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سید رضوان شاہ نے پڑھی۔ اس تقریب کی میزبانی کے فرائض علامہ حبیب الرحمان نے سر انجام دیئے۔ اس تقریب کیلئے ہال کو خصوصی طور پر سجایا گیا۔ تقریب کے آغاز پر علامہ حافظ نزیر احمد کا خصوصی استقبال بھی کیا گیا۔ اس موقع پر سپین کے کیانی صاحب نے انکو پھولوں کا ہار پہنایا جبکہ شرکاء نے حافظ نزیر احمد کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے صاحبزادے حسین محی الدین کے ساتھ نسبت کے خوشی میں مبارکباد بھی پیش کی۔ تقریب میں شرکاء کو شیخ الاسلام کی زندگی پر بننے والی ڈاکومنٹری فلم بھی دکھائی گئی اور منہاج یوتھ لیگ کے نوجوانوں نے یہاں تحریکی ترانا پڑھا۔

صدر منہاج القرآن انٹر نیشنل ’’دی ہیگ‘‘ سید مقصود احمد شاہ نے خطبہ استقبالیہ دیا۔ اس کے بعد منہاج القرآن ایمسٹرڈیم، روٹر ڈیم، اینڈ ھوون، فن لو، فرانس، سپین، بیلجیئم، جرمنی کے قائدین نے اظہار خیال کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی میاں ممتاز احمد قادری نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری امت مسلمہ کا سرمایہ ہیں۔ آج بلاشبہ ہمیں انکی خدمات کو عالمی سطح پر روشناس کرانا ہو گا۔

تقریب کے صدر سفیر یورپ علامہ حافظ نزیر احمد نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری عالم اسلام اور امت کا فخر ہیں۔ انہوں نے اسلام کے عالمگیر فروغ کے لیے اپنی زندگی وقف کر دی ہے آج ہمیں بھی ان کے نقش قدم پر چلنا ہو گا۔

تقریب کے آخر میں صاحبزادہ حسین محی الدین کا ٹیلی فونک خطاب بھی ہوا۔ اس کے بعد سالگرہ کا خصوصی کیک بھی کاٹا گیا۔ جبکہ تمام مہمانوں کے لئے پر تکلف ڈنر کا بھی اہتمام کیا گیا۔

تبصرہ

Top