منہاج ایجوکیشن سنٹر اوسلو ناروے کے زیر اہتمام یوم پاکستان اور تقسیم اسناد کی تقریب

مورخہ: 27 مارچ 2011ء

منہاج ایجوکیشن سنٹر اوسلو ناروے میں مورخہ 27 مارچ 2011ء کو یوم پاکستان و سالانہ تقسیم اسناد کی تقریب منعقد ہوئی جس میں فیض محمد کھوسو (ایمبیسیڈر آف پاکستان ناروے) مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں منہاج القرآن ناروے کے جملہ فورمز اور پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں ہدیہ نعت پیش کی گئیں۔ منہاج ایجوکیشن سنٹر اوسلو کے بچوں نے بڑے خوبصورت انداز میں تلاوت، نعتیں اور تقاریر پیش کیں۔ پروگرام میں نرسری اور پریپ کلاس کے ننھے منھے بچوں نے گروپس کی صورت میں قصیدہ بردہ شریف اور درود پاک پیش کیا۔ پروگرام میں سنٹر کے اولڈ سٹوڈنٹس کو بھی مدعو کیا گیا تھا جو آج کل ناروے میں اہم شعبوں کے اندر اعلیٰ عہدوں پر عظیم خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ تقریب کی نقابت کے فرائض حافظ محمد اسلم حق (چیف کنٹرولر منہاج ایجوکیشن سنٹر اوسلو) نے خوبصورت انداز میں سرانجام دیئے۔

علامہ حافظ صداقت علی قادری (پرنسپل منہاج ایجوکیشن سنٹر اوسلو) نے سالانہ امتحان میں اول، دوم اور سوم آنے والے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کیا اور گفتگو کرتے ہوئے سنٹر کی کارکردگی اور امتیازی خصوصیات بیان کیں۔ بیسٹ سٹوڈنٹ آف دی ایئر کا ایوارڈ فورتھ کلاس کی طالبہ طیبہ یوسف کو لیب ٹاپ کی صورت میں دیا گیا۔ کلاس میں اول، دوم اور سوم آنے والے بچوں کو ٹرافیاں جبکہ اساتذہ کو شاندار کارکردگی پر میڈلز دیئے گئے۔ ناروے میں پاکستان کے ایمبیسیڈر فیض محمد کھوسو نے پروقار تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ناروے میں پہلی بار بچوں کا اتنا خوبصورت اور اچھا پروگرام دیکھا ہے۔

پروگرام کے آخر میں علامہ حافظ صداقت علی قادری اور حافظ محمد اسلم حق نے تمام مہمانوں، والدین، سفیر پاکستان، منہاج القرآن کے جملہ فورمز منہاج ویمن لیگ، منہاج مصالحتی کونسل، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن، منہاج یوتھ لیگ، منہاج لائبریری، والدین کمیٹی، بلڈنگ کمیٹی، کیٹرنگ کمیٹی، لنگر کمیٹی اور کمپیوٹر سیکشن کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا

رپورٹ:عقیل قادر

تبصرہ

Top