اوسلو، ناروے: علامہ سید فرحت حسین شاہ کی تحریکی کارکنوں سے ملاقات

منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو (ناروے) کے مرکز رہنما میاں محمد اسلم نے منہاج القرآن علماء کونسل پاکستان کے جنرل سیکرٹری علامہ سید فرحت حسین شاہ کے اعزاز میں ایک شاندار اور پرتکلف عشائیہ دیا جس میں منہاج القرآن کے وابستگان اور تحریک ساتھیوں نے خصوصی شرکت کی۔

جن معزز تحریکی شخصیات نے عشائیہ میں شرکت کی ان میں چودھری مشتاق احمد برنالی، حاجی افضل انصاری، مفتی محمد زبیر تبسم، حافظ صداقت علی، چودھری محمد اشرف، مہتاب افسر، نجم الثاقب، افتخار محمود، فیض عالم قادری، ظفر سیال، حاجی منظور حسین، ارشد وڑائچ، لالہ بشیر خان اور دیگر تحریکی قائدین وکارکنان شامل تھے۔ اس موقع پر علامہ سید فرحت حسین شاہ نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی وطن واپسی اور 23 دسمبر کے اجتماع کے حوالہ سے بریفنگ دی اور اجتماع کے انتظامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

علامہ سید فرحت حسین شاہ نے کہا کہ تحریکی زندگی میں اگر کسی کے ایک دوسرے سے اختلاف ہیں تو ان کو پس پشت ڈال کرشیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی وطن واپسی اور 23 دسمبر کے اجتماع کو کامیاب بنانے کے لئے میدان عمل میں نکل آئیں تاکہ ہم اس پاکستان کی بنیاد رکھ سکیں جس کو پانے کے لئے لاکھوں لوگوں نے قربانیاں دیں اور اس وعدے کو وفا کر سکیں جو وعدہ ہم نے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب غفلت کو دور کر دیں تاکہ اپنے قائد کی توقعات پر پورا اتر سکیں۔ یاد رہے کہ میاں محمد اسلم ناروے میں منہاج القرآن کا عظیم سرمایہ ہیں اور وہ عرصہ دراز سے مشن منہاج القرآن کی شب وروز خدمت میں مصروف عمل ہیں۔

رپورٹ: عقیل قادر

تبصرہ

Top