ناروے: منہاج یورپین کونسل کی زونل ورکشاپ کا انعقاد

مورخہ: 01 جون 2013ء

یکم جون 2013 بروز ہفتہ منھاج القرآن انٹرنیشل اوسلو میں منہاج یورپین کونسل کی میٹنگ کا انعقاد کیاگیا۔ جس کا آغاز تلاوت کلام الٰہی سے ہوا۔جس کی سعادت ڈنمارک سےآئے ہوئے قاری ندیم اختر نے حاصل کی۔ اس کے بعد بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گلہائے عقیدت کا نذرانہ محمد اعجاز نے پیش کیا۔

منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری نے ابتدائی تنطیمی اورترپیتی گفتکو کی، اس کے بعد صدر منہاج یورپین کونسل کے اعجاز احمد وڑائچ نے زونل ورکشاپ کےمقاصد اور اسکی اہمیّت کے حوالے گفتکو کی۔منہاج یورپین کونسل کے جنرل سیکرٹری بلال اوپل نے بھی شرکا کواس ورکشاپ کی افادیت سےآگاہ کیا۔ اس کے بعد ورکشا پ کے شرکا کو مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا۔ اور ان سے مختلف قسم کے تنظیمی سوالات کے اوپر ڈسکشن کروائی۔ اور پھر ہرگروپ کے لیڈر نے سٹیج پرآ کر شرکا کی آرا کو بیان کیا۔

بعد ازاں دوسرے سیشن کاآغاز ہوا، اور گروپ ڈسکشن کو جاری رکھا گیا۔ پروگرام کےآخری حصّہ میں سوال و جواب ہوئے جس میں شرکا نے تنظیمی حوالے سے سوالات کیے اور منہاج یورپین کونسل نے اسکے تفصیلی جوابات دیئے۔ ورکشاپ میں صدر منہاج القرآن ڈنمارک سیّد محمود شاہ کی قیادت میں کثیر تعداد میں تنطیمی احباب نے شرکت کی۔اس کے علاوہ سویڈن سے علامہ حسن اعوان اور انکی ٹیم، ساوتھ اٹلی سے اقبال وڑائچ کی قیادت میں ایک بھرپور وفد نے شرکت کی، جبکہ ڈنمارک سے کثیر تعداد میں سکالرز نے شرکت کی۔ جن میں علامہ حافظ نفیس، علامہ قاری ظہیر، علامہ حافظ ادریس بھی شامل تھے۔

ورکشاپ میں منہاج القرآن فرانس کے صدر شبیر احمد اعوان کی قیادت میں وفد نے شرکت کی۔ سپین سے بھی نوید اندلسی اور ظل حسن قادری نے شرکت کی۔ اور اس ورکشاپ کے اختتام پر بھرپور ضیافت کا بھی اہتمام کیا گیا اور پروگرام کےآخر پر اٹلی، سپین فرانس، فن لینڈ، سویڈن اور ڈنمارک سےآئے ہوئے تمام مہمانو ں کا شکریہ بھی منہاج یورپین کونسل کی طرف سے ادا کیا گیا۔

رپورٹ:محمد اقبال فانی

تبصرہ

Top