ناروے: منہاج ویمن لیگ ناروے کی چوتھی تنظیمی و تربیتی ورکشاپ

مورخہ: 01 مارچ 2014ء

مورخہ یکم مارچ بروز ہفتہ منہاج ویمن لیگ ناروے نے چوتھی تنظیمی و تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا جس میں منہاج ویمن لیگ ناروے، منہاج مصالحتی کونسل کی عہدیداران، منہاج سسٹرز کی عہدیداران، منہاج ویمن لیگ درامن اور منہاج ویمن لیگ شیسمو کی ذمہ داران نے شرکت کی۔

ورکشاپ کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید، درود شریف اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ صدر منہاج ویمن لیگ ناروے عائشہ خان نے استقبالیہ کلمات اداکرتے ہوئے تمام عہدیداران و ذمہ داران کا ورکشاپ میں تشریف لانے پرشکریہ ادا کرتے ہوئے خوش آمدید کہا اور تنظیمی و تربیتی ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایسی ورکشاپ کسی بھی تنظیم میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں جس طرح جسم کی کارکردگی کا انحصار ریڑھ کی ہڈی کی مضبوطی پر ہوتا ہے اسی طرح یہ ورکشاپس بھی تنظیمی نظم و نسق کو بہتر کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ منہاج ویمن لیگ ناروے اس سے پہلے تین تنظیمی و تربیتی ورکشاپس کروا چکی ہے جو کہ بہت فائدہ مند ثابت ہوئی ہیں اورجس سے ٹیم کی کارکردگی میں اضافہ ہوا ہے۔ منہاج ویمن لیگ ناروے آئندہ بھی ایسی ورکشاپس کا اہتمام کرتی رہے گی۔ فاضلہ منہاج یونیورسٹی محترمہ طاہرہ فردوس نے تنظیم کی ضرورت و اہمیت اور تنظیم میں کام کرنے کے اصول پر خصوصی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تنظیم انسانی شعور کی دویلپمنٹ کی اس سطح کا نام ہے جب انسان خود کو کچھ اصولوں اور ضابطوں کا پابند کرتا ہے۔ تنظیم میں کام کرنے سے بڑے سے بڑا ٹارگٹ بھی آسانی سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔ بعد میں تمام شرکاء نے گروپ ڈسکشن کی۔اور آخر پر سوال و جواب کی نشست ہوئی اور ورکشاپ کا اختتام دعا اور ریفرشمنٹ پر ہوا۔

رپورٹ:قیصر محمود

تبصرہ

Top