اوسلو میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 68 ویں سالگرہ پر قائد ڈے تقریب

اوسلو ناروے میں قائد ڈے تقریب

منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ پر قائد ڈے تقریب اوسلو میں 22 فروری 2019ء کو منعقد ہوئی۔ تقریب میں ڈاکٹرحسن محی الدین قادری چیئرمین سپریم کونسل اور محترمہ ڈاکٹر غزالہ حسن قادری نے خصوصی شرکت کی۔

قائد ڈے تقریب میں سید محمود شاہ، حاجی پرویز نثار، اقبال فانی، حافظ صداقت علی قادری ، اسراراحمد اور قاری انصر علی قادری اور منہاج القرآن کے رفقاء و کارکنان کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔ پروگرام میں تلاوت کے بعد قاری انصرعلی قادری، عبدالمنان، حیات المیر، شیما نعت کونسل اور ظفرسیال نے نعت اور ترانے پیش کیے۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شیخ الاسلام کی علمی وفکری اور علم کی نظر میں آپ کی خدمات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ اس صدی میں قرآن مجید کی سب سے جداگانہ خدمت الموسوعۃ القرآنیہ یعنی قرآنی انسائیکلوپیڈیا ہے۔

پروگرام میں منہاج یوتھ لیگ کی طرف سے شیخ الاسلام کے شیوخ، اسانید اور مختلف تصاویر کی گیلریز سجائی گئیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری تصویری نمائش دیکھی۔

اوسلو ناروے میں قائد ڈے تقریب

اوسلو ناروے میں قائد ڈے تقریب

پروگرام کے اختتام پر نمایاں خدمات سرانجام دینے والے کارکنان کو اسناد دی گئیں۔ آخر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 68 ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ جسے ارشد نثار نے خصوصی طور پر تیار کیا تھا۔

شرکاء کی خصوصی ضیافت بھی دی گئی۔ اس سے قبل 22 فروری کو ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اوسلو ائیرپورٹ پہنچے تو یہاں صدر منہاج القرآن اوسلو حاجی پرویز نثار اور اور ایگزیکٹو کے دیگر ممبران نے آپ کا استقبال کیا۔

اوسلو ناروے میں قائد ڈے تقریب

اوسلو میں ورکرز کنونشن

منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو کے زیراہتمام 23 فروری 2019ء کو ورکرز کنونشن کا انعقاد کیاگیا جس میں تمام فورمز کے ذمہ داران اور وابستگان نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کارکن اور اس کی ذمہ داریاں کے حوالے سے تربیتی گفتگو کی۔

اوسلو ناروے میں قائد ڈے تقریب

اوسلو ناروے میں قائد ڈے تقریب

اوسلو ناروے میں قائد ڈے تقریب

اوسلو ناروے میں قائد ڈے تقریب

اوسلو ناروے میں قائد ڈے تقریب

تبصرہ

Top