حویلی لکھا : بیدارئ شعور ورکر کنونشن

مورخہ 18 نومبر 2012ء کو تحریک منہاج القرآن حویلی لکھا کے زیراہتمام بیدارئ شعور ورکر کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ بعد ازاں نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی پیش کی گئی۔ اس پروگرام میں تحریک منہاج القرآن حویلی لکھا کے صدر الحاج محمد ریاض احمد سدیدی، ناظم ضیاء احمد قمر، صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ حافظ ساجد علی، حاجی مسعود احمد، شیخ اسلم فیاض، حاجی منظور علی نوری، چوہدری رشید احمد، ڈاکٹر اشفاق احمد، منظور علی انصاری، علامہ منظور احمد قادری، سیکرٹری افضال طاہر، میاں صابر حسین، فیض الرحمن، چوہدری شوکت علی، صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ چوہدری فاروق شہزاد، چوہدری علی احمد، ریاض احمد قادری، شیخ مدثر توقیر، ڈاکٹر تنویر احمد سندھو اور چوہدری ذوالفقار علی ایڈووکیٹ نے شرکت کی۔

ڈاکٹر تنویر اعظم سندھو مرکزی کوآرڈینٹر ضلع اوکاڑہ اور ضلعی ناظم چوہدری ذوالفقار علی ایڈووکیٹ نے یونین کونسلز کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ انتخابات کا سسٹم صرف وڈیروں، جاگیرداروں اور کرپٹ سیاستدانوں کا ہی محافظ ہے۔ اس سے 19 کروڑ عوام کو کچھ نہیں ملے گا۔ اگر قوم اپنے ملک پاکستان سے مخلص ہے تو اسے ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے "سیاست نہیں ریاست بچاؤ" کے فارمولے پر عمل پیرا ہونا پڑے گا۔ جس الیکشن پر دس بیس کروڑ روپے خرچ کیے جائیں، اس سے عوام کو کیا ملنے والا ہے۔ اس نظام انتخابات میں پی ایچ ڈی، ڈاکٹرز، انجینئرز، جرنلسٹس، ججز، وکلاء اور سائنسدان الیکشن میں حصہ لینے کا سوچ بھی نہیں سکتا، جیتنا تو دور کی بات ہے۔

ہمارے ملک کی بدقسمتی ہے کہ یہاں جمہوریت کا نام کرپشن، غنڈہ گردی اور دہشت گردی ہے۔ لعنت ہے ایسی جمہوریت پر جو غریب کو خوشحال نہیں ہونے دیتی۔ 23 دسمبر کا دن پاکستان کیلئے تبدیلی کا دن ہوگا جب ڈاکٹر محمد طاہرالقادری پاکستان تشریف لائیں گے اور اس کرپٹ سسٹم کے خلاف جنگ لڑیں گے۔ اس دن لاکھوں افراد مینارِ پاکستان پہنچ کر اس کرپٹ الیکشن کا بوریا بستر گول کردیں گے۔ لوگو! تبدیلی کا وقت آج ہے اگر آج تبدیلی کیلئے نہ اٹھو گے تو پھر تاریکیوں میں چلے جاؤ گے۔ اس کرپٹ انتخابی نظام کو بدلنے میں ہی پاکستانی قوم کی فلاح ہے۔

تبصرہ

Top