حویلی لکھا : مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام طلبہ ریلی

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ حویلی لکھا کے زیر اہتمام مورخہ 15 دسمبر 2012 کو پاکستان بچاؤ طلبہ ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ تجمل حسین انقلابی نے کی۔ جس میں کثیر تعداد میں طلبہ شریک تھے۔ ریلی میں تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن یوتھ لیگ کے قائدین اور کارکنان بھی شریک تھے۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے تجمل حسین انقلابی نے کہا کہ موجودہ انتخابی نظام کیخلاف بغاوت ہی تبدیلی کا واحد راستہ ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری کی آواز قوم کی آواز ہے۔ ملک بھر کے طلبہ میں تبدیلی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ 23دسمبر کو لاکھوں کی تعداد میں طلبہ پاکستانی قوم کے عظیم مسیحا ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا خیر مقدم کریں گے۔

مختلف کالجز سے آئے ہوئے طلبہ نے ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے ایجنڈے ’’سیاست نہیں ریاست بچاؤ‘‘ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے مینار پاکستان آنے کی یقین دہانی کرائی۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ موجودہ نظام نے انہیں مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ ہم اس سسٹم کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے ڈاکٹر طاہر القادری کے سنگ ہیں۔

تبصرہ

Top