منہاج القرآن اوکاڑہ کا اجلاس

مورخہ: 29 اگست 2022ء

minhaj ul quran

تحریک منہاج القرآن اوکاڑہ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیلاب زدگان کی امداد کے لیے کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت حاجی خالد محمود مرزا ضلعی صدر نے کی۔ اس موقع پر نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب زدگان کی مدد کرنا ہم سب کا اخلاقی، دینی اور قومی فریضہ ہے۔ منہاج القرآن نے ویلیفئر کے کام میں ہمیشہ پہل کی ہے، منہاج القرآن نے مختلف شہروں میں امدادی کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ سیلاب زدگان کی مدد کی جا سکے۔

minhaj ul quran

تبصرہ

Top