سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے 50 لاکھ روپے سے امدادی فنڈ کے قیام کا اعلان

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے پورے ملک میں شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثرین کی بحالی کیلئے اپنی امدادی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے۔ 50 لاکھ روپے سے متاثرین کی بحالی کیلئے قائم کیے گئے فنڈ کا فیصلہ سنٹرل ورکنگ کونسل کے اجلاس میں کیا گیا۔ جس کی صدارت شیخ زاہد فیاض نے کی۔ اجلاس میں جی ایم ملک، احمد نواز انجم، رانا فیاض احمد، رانا فاروق محمود، ساجد محمود بھٹی، افتخار شاہ بخاری، جواد حامد، جاوید اقبال قادری، شفیق الرحمن سعد، حاجی الیاس قادری، حاجی منظور احمد و دیگر نے شرکت کی۔

مرکزی قائمقام ناظم منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن افتخار شاہ بخاری نے کہا کہ پورے ملک میں نشیبی علاقوں کے لاکھوں افراد بے گھر ہوگئے ہیں اور ہزاروں مکانات سیلاب میں بہہ گئے ہیں۔ عوام کو اجناس، خوراک، لباس، ادویات اور ضروریات زندگی کی تمام اشیاء درکار ہیں۔

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے لاہور سمیت پورے ملک میں ہنگامی بنیادوں پر امدادی کیمپس لگا دیئے ہیں۔ مخیر حضرات ان کیمپس پر اجناس و ضروریات زندگی کی اشیاء اور نقدی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے کیمپس پر جمع کرائیں۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں خیمہ بستیاں لگائی جارہی ہیں اور امدادی سامان متاثرین کےلیئے روانہ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ اپنے عطیات منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے اکاؤنٹ نمبر 01970013529303 حبیب بینک لمیٹڈ منہاج القرآن برانچ ماڈل ٹاؤن لاہور میں جمع کرائیں تاکہ آپکی امداد بروقت متاثرین کو پہنچائی جاسکے۔

تبصرہ

Top