متاثرین سیلاب کی بحالی پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اب تک 12 کروڑ روپے خرچ کر چکی ہے: افتخار شاہ بخاری

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر افتخار شاہ بخاری نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایت پر 12,000 کارکنان اور رضا کاران سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے کام کر رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اب تک متاثرین سیلاب کی بحالی پر 12 کروڑ روپے خرچ کر چکی ہے۔ 300 خاندانوں کو فی خاندان 15,000روپے نقد دیئے گئے ہیں۔ اجناس کے 160 ٹرکوں کی ترسیل کی جا چکی ہے۔ 1822 خاندانوں کو خیمے مہیا کیے جا چکے ہیں۔ 11,500 افرا د کی مکمل کفالت کی جارہی ہے جبکہ 10,000 خاندانوں کو ماہانہ بنیادوں پر راشن کی ترسیل کی جاری ہے۔ 35 میڈیکل کیمپس اور 25 موبائل ڈسپنسریز کام کر رہی ہیں۔ 33,000 خاندانوں کو اب تک میڈیکل ریلیف دیا جا چکا ہے۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر مرکزی ڈپٹی کوآرڈینیٹر ریلیف بلال مصطفوی، تحریک منہاج القرآن صوبہ پنجاب کے نائب ناظم راجہ ساجد محمود، ضلع راولپنڈی کے امیر مرزا آصف قادری، این اے 48 کے صدر ابرار رضا ایڈووکیٹ، این اے 49 کے صدر سید بشیر حسین شاہ، منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی سیکریٹری انفارمیشن عارف ہاشمی اور صوبائی میڈیا کوآرڈینٹر سہیل عباسی بھی موجود تھے۔

افتخار حسین بخاری نے کہا کہ نوشہرہ، اکوڑہ خٹک، کوٹ مٹھن، روجھان، راجن پور، کوٹلہ نصیر، لاڑکانہ اور شکار پور میں 21 خیمہ بستیوں میں 600 افراد زیر کفالت ہیں۔ سعید آباد کند کوٹ اور کشمور میں بھی خیمہ بستیاں بنائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی ہدایت پر 20,000 خاندانوں کو رجسٹر کیا جا رہا ہے۔ جن کو ماہانہ بنیادوں پر راشن فراہم کیا جائے گا۔ خیبر پختون خواہ سے 3,000 جنوبی پنجاب سے 10,000، سندھ سے 4,000 اور بلوچستان سے 3,000 خاندانوں کو رجسٹر کیا جا رہا ہے۔ ان خاندانوں کیلئے شیلٹر، ہومز قائم کئے جائیں گے۔ متاثرہ علاقوں کے بچوں کی تعلیم منہاج القرآن کے سکولوں میں مفت ہو گی۔ متاثرہ علاقوں کے 500 یتیم اور بے سہارا بچوں کو ادارہ آغوش میں لیا جائے گا، جن کی مکمل تعلیم و تربیت، کفالت اور شادی تک کے اخراجات منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ذمہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ جن علاقوں سے پانی اتر گیا ہے وہاں کی خیمہ بستیوں میں مقیم افراد اپنے علاقوں کی طرف منتقل ہو رہے ہیں۔ جن کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے خیمے اور ماہانہ بنیادوں پر راشن فراہم کیا جائے گا۔

افتخار شاہ بخاری نے مطالبہ کیا حکومت متاثرہ خاندانوں کو جن کے گھر کاروبار اور مویشی وغیرہ سیلاب کی نظر ہو گئے ہیں ان کو فی خاندان کم از کم 300,000روپے کی مدد کرے۔ نادرہ کے تحت رجسٹریشن کا نظام بڑا واضح اور شفاف ہونا چاہیے۔ اور مستقبل میں ایسی آفات سے بچنے کے لیے پورے ملک میں ہر 25 کلومیٹر کے فاصلے پر چھوٹے چھوٹے ڈیم بنائے جائیں۔ اس موقع پر انہوں نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رضا کاران، عوام الناس، پاک فوج اور میڈیا کے کردار کو سراہا اور اپیل کی کہ متاثرین سیلاب کی مکمل بحالی تک پوری قوم کو اسی طرح یکجا ہو کر اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔

  • 160 ٹرکوں پر مشتمل اجناس کی ترسیل
  • 300 خاندانوں کو فی خاندان 15,000روپے نقد دیئے گئے۔
  • 1822 خاندانوں کو خیمے مہیا کیے جا چکے ہیں۔
  • 21 خیمہ بستیوں میں 6,000 افراد جبکہ 128 امدادی کیمپوں میں 5,500 افراد زیر کفالت ہیں۔
  • 11,500 افرا د کی مکمل کفالت کی جارہی ہے جبکہ 10,000 خاندانوں کو ماہانہ بنیادوں پر راشن کی ترسیل کی جاری ہے۔
  • کل 20,000 خاندانوں کو رجسٹر کر کے ان کو ماہانہ بنیادوں پر راشن فراہم کیا جائے گا۔
  • 35 میڈیکل کیمپس اور 25موبائل ڈسپنسریز کام کر رہی ہیں۔
  • 33,000 خاندانوں کو اب تک میڈیکل ریلیف دیا جا چکا ہے۔

(رپورٹ: محمد سہیل عباسی انچارج میڈیا سیل راولپنڈی / اسلام آباد)

تبصرہ

Top