منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کی ویب سائٹ کا افتتاح

مورخہ: 02 جون 2008ء
مؤرخہ 2 جون 2008ء کو منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کی ویب سائٹ جاری کی گئی۔ اس ویب سائٹ میں وطن عزیز کو علم کی روشنی سے مستنیر کرنے کے لئے تحریک منہاج القرآن کے تحت جاری کردہ عوامی تعلیمی منصوبہ کو پیش کیا گیا ہے۔

ہوم پیج پر فلیش اینیمیشن سے عوامی تعلیمی منصوبہ کا تصویری تعارف صارف کی دلچسپی کا باعث ہے۔ سرورق کے علاوہ اس ویب سائٹ میں عوامی تعلیمی منصوبہ کا پس منظر، مقاصد قیام، خصوصیات، اہداف، تعلیمی پالیسی، انتظامی ڈھانچہ، مرکزی شعبہ جات، نصاب سازی، سلیبس، ایجوکیشن بورڈ اور سرگرمیوں کے ذیلی روابط دیئے گئے ہیں۔ ان لنکس میں منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے ذیلی شعبہ جات (منصوبہ بندی، ایجوکیشن بورڈ، کریکولم ریسرچ، سٹاف ڈویلپمنٹ، سروسز ڈیپارٹمنٹ اور مالیات) کا تعارفی مواد بھی دیا گیا ہے۔ حال ہی میں ہونے والے سکالرشپ امتحان کے نتائج اس ویب سائٹ کا اہم حصہ ہیں۔

دریں اثناء 2 جون کو ویب سائٹ کی افتتاحی تقریب مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوئی۔ MES کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد شاہد لطیف قادری نے ویب سائٹ کا افتتاح کیا اور منہاج انٹرنیٹ بیورو کی ٹیم کو عالمی معیار کے مطابق منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کی بہترین ویب سائٹ بنانے پر خصوصی مبارکباد دی کہ اس ویب سائٹ کے ذریعے منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے تحت قائم عوامی تعلیمی منصوبہ اور ملک بھر میں قائم 572 سکولوں کی سرگرمیاں دنیابھر میں آن لائن ہو گئی ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے تمام سکولوں میں اس ویب سائٹ کا تعارف عام کرنے اور MES کی طرف سے بھی ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر منہاج انٹرنیٹ بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالستار منہاجین کے علاوہ ایم آئی بی کی ٹیم بھی موجود تھی۔ یاد رہے کہ منہاج انٹرنیٹ بیورو کی ٹیم منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کی اس ویب سائٹ کے علاوہ پہلے سے تحریک منہاج القرآن کے مختلف شعبوں کے لئے درجنوں ویب سائٹس بنانے کا اعزاز حاصل کرچکی ہے۔


www.Minhaj.edu.pk

تبصرہ

Top